خوراک ولباس بھی بیت المال سے نہ لیتے
حضرت اعمش رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ صبح وشام کی گذران اس حال میں کرتے کہ اسی چیز سے کھاتے جو آپ کے لیے مدینہ سے آتی تھی ۔۔۔۔
ہارون بن عنترہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے پاس حاضر ہو ا تو آپ ایک پوشیدہ چادر لپیٹ کر کانپ رہے تھے،میں نے کہا اے امیر المومنین بے شک اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے اورآپ کے گھر والوں کے لئے اس مال میں حق رکھا ہے اور آپ اپنے سے جو کر رہے ہیں سوکر رہے ہیں؟ تو فرمایا اللہ کی قسم میں تمہارے مال سے کچھ بھی نہیں لیتا اور میری یہ وہ چادر ہے جسے میں اپنے گھر سے لیکر آیا تھا۔۔۔۔ یاآپ نے فرمایا جسے میں مدینہ سے لایا تھا۔۔۔۔(دین و دانش جلد۴)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

