خود کو افضل سمجھنا ناجائز
ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ کسی عالم کو ایک جاہل کے مقابلہ میں اپنے کو اکمل سمجھنا تو جائز ہے مگر افضل سمجھنا جائز نہیں جیسے ایک شخص کو پندرہ پارہ یاد ہیں اور پچاس جگہ بھولتا ہے اور ہم کو سارا قرآن شریف یاد ہے اور پچاس برس تک بھی پچاس جگہ نہیں بھولے تو اکمل تو سمجھیں گے افضل نہ سمجھیں گے اور اس کو اکمل سمجھنا ناجائز اور اپنے کو افضل سمجھنا ناجائز۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۷)
