خود رائی سے ضرورت اجتناب
ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں نے کبھی کام بدوں اپنے بزرگوں کی اجازت کے نہیں کیا حتی کہ نوکری چھوڑی وہ بھی اپنے بزرگوں کے ارشاد سے یہی میں اپنے دوستوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ جوکام کرنا ہو ہمیشہ پہلے اپنے بزرگوں سے اس میں پوچھ لیا کرو یہ بڑی برکت کا سبب ہوتا ہے۔ یہ جو آج کل خود رائی پیدا ہوگئی ہے اس کی بدولت لوگ زیادہ تباہ اور برباد ہیں اس نے تو بڑوں بڑوں کو خراب اور برباد کردیا اس سے سخت اجتناب کی ضرورت ہے۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۶)
