خواجہ بختیارکاکی رحمہ اللہ کی نماز جنازہ
شاہ ہند شمس الدین التمش (مدت حکومت ۶۰۷ھ/۱۲۱۱ء تا ۶۳۳ھ/ ۱۲۳۶ء) بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں جس کا اندازہ اس واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمہ اللہ (متوفی ۲۴؍ ربیع الاول ۶۳۳ھ/ نومبر ۱۲۳۶ء) کا انتقال ہوا تو ورثاء نے حسب وصیت اعلان کیا کہ کاکی رحمہ اللہ کی وصیت کے مطابق جنازے کی نماز وہ شخص پڑھائے جس کی کبھی عشاء اور عصر کی چار سنتیں ناغہ نہ ہوئی ہوں اور کبھی نامحرم کو نہ دیکھا ہو، نہ نامحرم کو ہاتھ لگایا ہو اور نہ ہی تکبیر اولیٰ فوت ہوئی ہو۔۔۔۔۔
اعلان ہوتے ہی مجمع میں سناٹا چھا گیا اور ہر ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگا کچھ دیر کے بعد سلطان التمش رحمہ اللہ نے یہ کہتے ہوئے نماز پڑھا دی کہ افسوس خواجہ کاکی رحمہ اللہ نے راز ظاہر کردیا۔۔۔۔۔ (مواعظ فقیہ الامت )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

