خواتین کا نصابِ تعلیم
ملفوظات حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانامحمداشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشادفرمایا کہ لڑکیوں کے لئے نصاب تعلیم یہ ہونا چاہئے کہ پہلے قرآن مجید حتی الامکان صحیح پڑھایا جاۓ ۔ پھر دینی کتابیں سہل زبان میں جن میں دین کے تمام اجزاء کی مکمل تعلیم ہو۔ میرے نزدیک بہشتی زیور کے دسوں حصے ضرورت کے لئے کافی ہیں ۔ بہشتی زیور کے اخیر میں مفید رسالوں کے نام بھی لکھ دیئے گئے ہیں جن کا پڑھنا اور مطالعہ کرنا عورتوں کے لئے مفید ہے۔ اگر سب نہ پڑھیں تو ضروری مقدار پڑھ کر باقی کا مطالعہ ہمیشہ رکھیں ۔ مفید کتابوں کے مطالعہ سے بھی غافل نہ رہیں ۔ اسی ضمن میں مزید فرمایا کہ عورتوں کے پاس ایسی کتابیں پہنچاؤ جن میں دین کے پورے اجزاء سے کافی بحث ہو۔ عقائد کا بھی مختصر بیان ہو ، وضواور پاکی ناپاکی کے بھی مسائل ہوں ، نماز روزہ حج زکوۃ نکاح بیچ وشراء کے بھی مسائل ہوں ، اصلاح اخلاق کا طریقہ بھی مذکور ہو،آداب اور سلیقہ (وتہذیب) کی باتیں بھی بیان کی گئی ہوں۔ یہ بات مردوں کے ذمہ ہے۔ اگر وہ اس میں کوتاہی کریں گے تو ان سے بھی مواخذہ ہوگا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

