خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد ہیں، اگر آپ تھوڑی دیر کے لئے آ جائیں گے تو سب مسلمان بن جائیں گے۔ میں نے مولانا عبداللہ صاحب سے مشورہ کیا اور اس کی دعوت قبول کرلی۔ بائیس گھنٹے نان سٹاپ چلے اور اس شہر پہنچ گئے۔ اس نے سب ساتھیوں کو جمع کیا، اس نے سب کے سامنے ایک سوال پوچھا کہ ہم سب کتابوں میں پڑھتے ہیں کہ یہودی، عیسائی، مسلمان سب خود کو حق پر سمجھتے ہیں، آپ ہمیں اسلام کی حقانیت کے بارے میں بتائیں۔ تواس عاجز نے ایک گھنٹے تک ان کو ٹھوس باتیں بتائیں۔ تب میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو آپ کے سوال کا جواب مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں جواب مل گیا اور اب ہم کہنا یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں مسلمان بنائیں، ہم کلمہ پڑھتے ہیں۔ ہم نے انہیں کلمہ پڑھایا اور ارکان اسلام کی تعلیم دی۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں کوئی مسلمان نہیں ہے، جس سے ہم اسلام سیکھیں، آپ ہمیں نماز کا طریقہ بتایئے اور نماز کی وڈیو بنا کر دیجئے ہم دیکھیں گے اور سیکھیں گے۔ میرے پاس رشیا کے علماء تھے انہوں نے کہا کہ حضرت! ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ان کو اذان کی ویڈیو بنا کر دے دیتے ہیں۔ چنانچہ ویڈیو والے کو بلوایا گیا، ویڈیو والا جب آیا، پریڈیڈنٹ کلب سے ملا، پوچھا یہ کون ہے؟ تعارف کرایا، اس نے کہا کہ میں تب ویڈیو بنائوں گا جب یہ مجھے بھی مسلمان بنائے گا۔ میں نے کہا کہ اس سے پوچھو یہ ایسا کیوں کر رہا ہے؟ جب اس سے پوچھا گیا تو اس نے کہاکہ میں نے یہی بندہ خواب میں دیکھا تھا۔ چنانچہ اسے خواب کے ذریعے سے ہدایت مل گئی۔ کسی نے بیت اللہ شریف کو دیکھا ہدایت مل گئی، کسی نے اذان کو سنا تو ہدایت مل گئی، کسی نے قرآن کو سنا، ہدایت مل گئی اور کسی نے ظاہری سنت کو دیکھا تو ہدایت مل گئی۔ سوچئے آج کے دور میں ہدایت کتنی آسانی سے ملتی ہے۔ آج کے دور میں فتنے بہت، آگے پیچھے فتنے ہی فتنے ہیں، مگر آج کے دور میں ہدایت بھی اللہ نے آسان کردی۔(ج 35ص266)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھا سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more