خلیفہ مامون کی تاریخی شادی

خلیفہ مامون کی تاریخی شادی

خلافت عباسیہ‘ خلافت امویہ کی پوری پوری جانشین تھی۔۔۔۔ وہی دنیا داری کی روح‘ وہی شخصی وموروثی سلطنت کا نظام و آئین اور وہی اس کی خرابیاں اور برے نتائج‘ وہی بیت المال میں آزادانہ تصرف‘ وہی عیش و عشرت کی گرم بازاری‘ فرق اتنا تھا کہ امویوں کی سلطنت میں ا ور انکے زمانہ کی سوسائٹی میں عربی روح کار فرما تھی۔۔۔۔ اس کی خرابیاں اور بے اعتدالیاں بھی اسی نوع کی تھیں۔۔۔۔ عباسی سلطنت کے جسم میں عجمی روح داخل ہوگئی تھی۔۔۔۔ وہ عجمی قوموں اور تہذیبوں کے امراض و عیوب اپنے ساتھ لائی تھی۔۔۔۔ سلطنت کا رقبہ اتنا وسیع ہو گیا تھا کہ ہارون رشید نے ایک مرتبہ ابرکے ایک ٹکڑے کو دیکھ کر بڑے اطمینان سے کہا: ’’امطری حیث شئت فسیاتینی خراجک‘‘ جہاں تیرے جی میں آئے جا کر برس جا‘ تیری پیداوار کا اخراج بہرحال میرے پاس ہی آئے گا‘‘۔۔۔۔
دولت کی بہتات‘ مال کی بے وقعتی اور اس وقت کے تمدن و عیش کا اندازہ کرنے کیلئے تاریخ میں مامون کی شادی کا حال پڑھ لینا کافی ہے۔۔۔۔ مورخ لکھتا ہے۔۔۔۔
مامون مع خاندان شاہی و ارکان دولت و کل فوج وتمام افسران ملکی وخدام حسن بن سہل (وزیر اعظم جس کی لڑکی سے مامون کی شادی ہو رہی تھی) کا مہمان ہوا اور برابر انیس دن تک اس عظیم الشان بارات کی ایسی فیاضانہ حوصلہ سے مہمانداری کی گئی کہ ادنیٰ سے ادنیٰ آدمی نے بھی چند روز کیلئے امیرانہ زندگی بسر کرلی۔۔۔۔ خاندان ہاشم و افسران فوج ا ور تمام عہدہ داران سلطنت پر مشک و عنبر کی ہزاروں گولیاں نثار کی گئیں‘ جن پر کاغذ لپٹے ہوئے تھے اور ہر کاغذ پر نقد‘ غلام‘ لونڈی‘ املاک‘ خلعت اسپ حاضر‘ جاگیر وغیرہ کی ایک خاص تعداد لکھی ہوئی تھی۔۔۔۔ نثار کی عام لوٹ میں یہ فیاضانہ حکم تھا کہ جس کے حصہ میں جو گولی آئے اس میں جو کچھ لکھا ہو۔۔۔۔ اسی وقت وکیل المخزن سے دلا دیا جائے عام آدمیوں پر مشک و عنبر کی گولیاں اور درہم و دینار نثار کئے گئے مامون کیلئے ایک نہایت مکلف فرش بچھایاگیا جو سونے کی تاروں سے بنایا گیا تھا اور گوہر یاقوت سے مرصع تھا۔۔۔۔ مامون جب اس پر جلوہ فرما ہوا تو بیش قیمت موتی‘ اس کے قدم پر نثار کئے گئے جو زریں فرش پر بکھر کر نہایت دل آویز سماں دکھاتے تھے‘‘۔۔۔۔ (المامون)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more