خلوص عمل ہو تو ایسا؟

خلوص عمل ہو تو ایسا؟

ایک دفعہ رفاہ عامہ کے لئے کوئی کام کرنا تھا تو جو حاکم ِ وقت تھا اس نے ایک عالم کو کہا کہ بھئی! آپ ذرا مسجد میں لوگوں کو متوجہ کریں کہ مخیر حضرات اس میں حصہ ڈالیں اور ہم اس کام کو، اس پروجیکٹ کو کرلیں۔ چنانچہ وہ عالم جو تھے انہوں نے بیان کیا او رلوگوں کو ترغیب دی۔ ابو عمرنجیر انہوں نے اس کو کہا کہ بھئی! میں تمہیں دو لاکھ درہم اس مقصد کے لئے دیتا ہوں۔ وہ بڑے خوش ہو گئے۔
اگلی نماز کے وقت میں وہ پھر لوگوں کو ترغیب دینے کھڑے ہوئے تو انہوں نے بات کرتے کرتے ان کا تذکرہ کردیا، دیکھو لوگو! اس میں خرچ کرو! دیکھو! ابو عمر نجیر نے بھی اس کے لئے دو لاکھ درہم دیئے ہیں۔ جب انہوں نے یہ کہا تو ابو عمر نجیر کھڑے ہو گئے اور کھڑے ہو کر کہنے لگے کہ جی وہ میں نے آپ کو دے تو دیئے لیکن میں نے اپنی والدہ سے مشورہ نہیں کیا تھا، تو میرے ذہن میں آ رہا ہے کہ مجھے ان سے مشورہ ضرور کرنا چاہئے تھا ، تو آپ مہربانی کرکے مجھے واپس کردیں۔ اب یہ عجیب بات کہ ایک وقت میں تو اتنا بڑا قدم اٹھایا اور اب مجمع کے سامنے کہہ رہے ہیں کہ وہ مجھے واپس کردو تو لوگوں کے دل میں بجائے محبت بڑھنے کے الٹا عجیب سی بات پیدا ہوئی۔ اور عالم صاحب بھی مجمع کے سامنے نہ بھی نہیں کر سکتے تھے۔ چنانچہ انہوں نے دو لاکھ جو لئے تھے وہ بھی واپس کردیئے۔
اب جب پورا مجمع چلا گیا تو ابو عمر نجیر دوبارہ اس کے پاس گئے، انہوں نے کہا کہ دیکھو میرے بھائی! تم نے لوگوں کو ترغیب کے لئے یہ بات بتائی لیکن میرے عمل کو تو تم نے ضائع کرناتھا۔ اس لئے میں نے لوگوں کے سامنے واپس لے لیا تاکہ لوگ اس کو پسند نہ کریں۔ اب وہ چلے گئے، میں اللہ کے لئے دو لاکھ درہم پھر دے رہا ہوں۔ تو اتنا اہتمام کرتے تھے کہ ہماری ان باتوں کا کسی کو پتہ ہی نہ چلے۔ ہمیں اجر فقط اللہ سے چاہئے۔(ج 28ص38)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more