خطرۂ حج اور اس کا علاج
فرمایا کہ حضرت مولانا محمدقاسم صاحب نانوتوی رحمۃ اﷲ علیہ کا قول ہے کہ حجر اسود کسوٹی ہے۔ اس کے چھونے سے انسان کی اصلی حالت ظاہر ہوجاتی ہے۔ اگر واقعی فطرۃََ صالح ہے تو حج کے بعد اعمالِ صالحہ کا غلبہ اس پر ہوگا اور اگر فطرۃََ طالع ہے ، محض تصنع سے نیک بنا ہوا ہے تو حج کے بعد اعمالِ سیئہ کا غلبہ ہوگا۔ اسی لئے حاجی کی حالت خطرناک ہے اور اس خطرہ کا علاج یہ ہے کہ حاجی زمانۂ حج میں اﷲ تعالیٰ سے اپنے اصلاحِ اعمال کی خوب دعا کرے اور دل سے اعمالِ صالحہ کے شوق کی دعا کرے اور حج کے بعد اعمالِ صالحہ کا خوب اہتمام کرے۔(انفاسِ عیسیٰ ، حصہ اول ، جلد۲۱،صفحہ ۲۶۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

