خدمت کی دو قسمیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ خدمت کی دو قسمیں ہیں: (۱) معین(۲) غیر معین۔ نوکر کی خدمت معین ہوتی ہے لیکن غلام کی خدمت معین نہیں ہوتی۔ غلام کی خدمت کھانا پکانے، قلمدان اٹھانے اور پاخانہ کمانے سے لے کر نائب بن کر کسی صوبہ کا انتظام کرنے تک ہوتی ہے ۔ یہ شان جن و انس کی ہی ہے کہ ان کی عبادت کوئی معین نہیں ۔ پاخانہ جانا تک ان کی عبادت، کسی شرعی حکم سے کسی کو مارنا تک ان کی عبادت ، کوئی کام ایسا نہیں کہ ان کے لیے عبادت نہ ہو ( جس وقت حق سبحانہ و تعالیٰ کا جو حکم ہو اسے بجا لانا یہی بندہ کی عبادت ہے)۔ بخلاف دوسری مخلوق کے کہ ان کی اپنی عبادات مشابہ اجیر ( مزدور کی طرح ) کے ہیں جن کو خاص کام کے لیے مقرر کیا جاتا ہے۔(دو قسمیں، صفحہ ۱۸۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

