خدمت کا عجیب واقعہ
حضرت یحییٰ بن عبدالعزیزؒ کہتے ہیں کہ ایک سال حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ غزوہ میں جاتے اور ایک سال ان کے بیٹے حضرت قیس رضی اللہ عنہ جاتے۔ چنانچہ ایک مرتبہ حضرت سعد مسلمانوں کے ہمراہ غزوہ میں گئے ہوئے تھے ان کے پیچھے مدینہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت سے مسلمان مہمان آ گئے۔
حضرت سعد کو وہاں لشکر میں یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے کہا اگر قیس میرا بیٹا ہوا تو وہ (میرے غلام نسطاس سے) کہے گا اے نسطاس! چابیاں لائو تاکہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ان کی ضرورت کی چیزیں (اپنے والد کے گودام میں سے) نکال لوں۔ اس پر نسطاس کہے گا کہ اپنے والد کی طرف سے اجازت کی کوئی تحریر لائو تو میرا بیٹا قیس مار کر اس کی ناک توڑ دے گا اور اس سے زبردستی چابیاں لے کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت کا سامان نکال لے گا۔
چنانچہ پیچھے مدینہ میں ایسے ہی ہوا اور حضرت قیس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سو وسق (تقریباً پانچ سو پچیس من) لا کر دئیے۔ (اخرجہ الدارقطنی )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

