خدمت سے خدا ملتا ہے
حضرت سری سقطی رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک شرابی کو دیکھا جو مدہوش زمین پر گرا ہوا تھا اور اپنے شراب آلودہ منہ سے اللہ اللہ کہہ رہا تھا۔۔۔۔
حضرت سری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے وہیں بیٹھ کر اس کا منہ پانی سے دھویا اور فرمایا ۔۔۔
’’اس بے خبر کو کیا خبر؟ ۔۔۔کہ ناپاک منہ سے کس پاک ذات کا نام لے رہا ہے۔۔۔۔‘‘
منہ دھو کر آپ رحمۃ اللہ علیہ چلے گئے۔۔۔
جب شرابی کو ہوش آیا تو لوگو ںنے اسے بتایا کہ ’’تمہاری بے ہوشی کے عالم میں حضرت سری رحمۃ اللہ علیہ یہاں آئے تھے اور تمہارا منہ دھو کر گئے ہیں۔۔۔۔‘‘ شرابی یہ سن کر بڑا پشیمان اور نادم ہوا اور رونے لگا اور نفس کو مخاطب کر کے بولا۔۔۔۔ بے شرم! اب تو سری (رحمۃ اللہ علیہ) بھی تجھے اس حال میں دیکھ گئے ہیں۔۔۔۔
خدا عزوجل سے ڈر اور آئندہ کیلئے توبہ کر۔۔۔۔
رات کو حضرت سری رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں کسی کہنے والے کو یہ کہتے سنا۔۔۔۔
’’اے سری رحمۃ اللہ علیہ! تم نے شرابی کا ہماری خاطر منہ دھویا۔۔۔۔ ہم نے تمہاری خاطر اس کا دل دھویا۔۔۔۔‘‘
حضرت سری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تہجد کے وقت مسجد میں گئے تو اس شرابی کو تہجد پڑھتے ہوئے پایا۔۔۔۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس سے پوچھا۔۔۔ تم میں یہ انقلاب کیسے آ گیا۔۔۔۔؟ تو وہ بولا۔۔۔۔ ’’آپ رحمۃ اللہ علیہ مجھ سے کیوں پوچھتے ہیں ۔۔۔جب کہ اللہ عزوجل نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کو بتا دیا ہے۔۔۔۔‘‘ (مخزن اخلاق)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

