خدمت خلق کا عجیب واقعہ
حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب نوراللہ مرقدہ کا واقعہ ہے کہ سردیوں کی ایک رات میں حضرت مفتی صاحب ؒ بذریعہ ریل گاڑی تھانہ بھون کے اسٹیشن پر اترے ۔۔۔۔۔ قصبہ اسٹیشن سے کافی دورتھا ۔۔۔۔۔ درمیان میں کھیت اور غیر آباد زمینیں تھیں ۔۔۔۔۔بجلی بھی نہیں تھی رات کے وقت قلی یا سواری ملنا ناممکن تھا۔۔۔۔۔ چند مسافر ہوتے جو اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوجاتے گاڑی حسب معمول رکی اور روانہ ہوگئی ۔۔۔۔۔ اسٹیشن پر ہوکا عالم تھا جنگل اور اندھیری رات ۔۔۔۔۔ اسٹیشن سے قیام گاہ تک آمدورفت عموماً پیدل ہوتی تھی ۔۔۔۔۔ حضرت مفتی صاحب ؒ تنہا تھے سامان بھی ساتھ نہ تھا ۔۔۔۔۔ اچانک آواز آئی ’’ قلی ‘‘ ’’قلی ‘‘ یہ آواز بار بار آرہی تھی ۔۔۔۔۔ اب اس میں گھبراہٹ بھی شامل ہوگئی تھی کوئی صاحب مع اہل وعیال اسی گاڑی سے اترے ۔۔۔۔۔ قلی ہو تو ملے وہاں ایسا قلی نہ تھا جو آبادی تک سامان پہنچادے ۔۔۔۔۔ یہ مفتی صاحب ؒ کے ایک واقف کار تھے اور عقیدت مندانہ ملتے تھے ۔۔۔۔۔ مفتی صاحب ؒ سے اپنا بوجھ اٹھوانے پر ہرگزراضی نہ ہوتے یا عمربھر ندامت کے بوجھ میں دبے رہتے ۔۔۔۔۔
حضرت مفتی صاحبؒ نے فرمایا کہ میں نے جلدی سے سر پررومال لپیٹ کراوپر سے چادر ڈالی اور مزدورانہ ہیئت تیزی سے پہنچ کرکہا :۔۔۔۔۔
۔’’ سامان رکھوائوکہاں جانا ہے ‘‘؟
انہوں نے مختصرپتہ بتاکر سرپر سامان لادنا شروع کردیا ۔۔۔۔۔ پہلا بکس ہی اتنا بھاری تھا کہ مفتی صاحبؒ نے کبھی نہ اٹھایا تھا ۔۔۔۔۔ اس پر دوسرا بکس رکھا ۔۔۔۔۔ تیسرا عدد اور مفتی صاحب ؒ کی بغل میں تھمانا چاہتے تھے ۔۔۔۔۔ مفتی صاحب ؒنے دونوں ہاتھوں سے بمشکل ان بکسوں کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ :۔۔۔۔۔
’’ حضور میں کمزور آدمی ہوں زیادہ نہیں اُٹھاسکتا۔۔۔۔۔ یہ (تیسرا عدد ) آپ سنبھال لیں ‘‘
یہ مختصر قافلہ روانہ ہوا بوجھ سے پائوں ڈگمگارہے تھے مگر حضرت مفتی صاحب قدس سرہ کی اس کمزوری کوٹارچ ( بیٹری ) نے چھپالیا تھا جو انہیں راستہ دکھارہی تھی اور مفتی صاحب کی طرف متوجہ ہونے کا موقع نہ دیتی تھی ان کی قیام گاہ پر سامان اتارا وہ یہ کہہ کر ذرا اندر گئے کہ ’’ ابھی آکر پیسے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔’ حضرت مفتی صاحب ؒ وہاں سے غائب ہوگئے۔۔۔۔۔
اگلے دن وہ صاحب خانقاہ میں حسب سابق بڑی تعظیم سے ملے ۔۔۔۔۔ مگر انہیں کیا معلوم وہ ایک ’’ قلی ‘‘ سے مل رہے ہیں ۔۔۔۔ (البلاغ فقیہ اعظم)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

