خانقاہ امدادیہ میں تشریف آوری
حضرت مولانا ظفر احمد عثمانی تھانوی فرماتے ہیں کہ جس زمانہ میںنحو میر شرع مائتہ عامل پڑھتا تھا (غالباً ۱۳۲۳) اس زمانہ میں حضرت محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت خواب میں ہوئی ۔ خانقاہ امدادیہ (تھانہ بھون ۔یو پی بھارت) کے سامنے ایک نالہ بہتا ہے اس سے آگے میدان میں ایک ٹیلہ ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر کھڑے ہیںخوبصورت نورانی چہرہ ہے۔ لوگ جوق در جوق زیارت کو آ رہے ہیں اور پوچھتے ہیں یا رسول اﷲ ہمارا ٹھکانہ کہاں ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب کو یہی جواب دیا (فی الجنۃ فی الجنۃ، جنت میں جاؤ گے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹیلے سے اتر کر خانقاہ امدادیہ کی طرف چلے اور وہاں سے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے مکان پر پہنچے میں نے دوڑ کر اطلاع دی تو مولانا فوراً باہر آئے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سلام کے بعد معانقہ فرمایا۔ پھر ایک خادم کو حکم دیا کہ پلنگ پر بستر بچھا دے اور تکیہ رکھ دے تاکہ حضور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آرام فرمائیں ۔
حکم کی تعمیل کی گئی اور حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بستر پر آرام فرمانے لگے۔ اس وقت مجمع نہ تھا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں صرف یہ عاجز تنہا تھا میں نے موقع تنہائی کا پا کر عرض کیا یا رسول اﷲ این انا؟(میرا ٹھکانہ کہاں ہو گا) فرمایا فی الجنۃ(جنت میں ہو گا) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا پڑھتے ہو؟ میں نے اپنے اسباق گنوائے۔ فرمایا پڑھتے رہو اور پڑھ کر ہمارے پاس بھی آؤ گے۔ میں نے عرض کیا یا رسول اﷲ اشتیاق تو بہت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا فرما دیں۔ فرمایا ہم دعا کریں گے۔ (برکات درود شریف)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

