خاندانی منصوبہ بندی کا توڑ

خاندانی منصوبہ بندی کا توڑ

آج دنیا کہتی ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کریں لیکن میرے پیارے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسی عورتوں سے شادی کرو جو زیادہ بچے جننے والی ہوں، میں قیامت کے دن زیادہ امت پر فخر کروں گا۔۔۔۔۔ ایک صحابیؓ آکر عرض کرتے ہیں۔۔۔۔۔ اے اللہ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم ! میری ایک بیوی ہے مگر رزق کی تنگی ہے۔۔۔۔۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں، جا ایک نکاح اور کرلے، چنانچہ ایک نکاح اور کرتے ہیں۔۔۔۔۔ پھر آتے ہیں، کہتے ہیں، اے اللہ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم ! میری دو بیویاں ہیں خرچے میں ذرا تنگی ہے۔۔۔۔۔ فرمایا، جا ایک نکاح اور کرلے۔۔۔۔۔ تیسرا نکاح کرلیا پھر خدمت میں آکر عرض کرتے ہیں، اے اللہ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم !تین بیویاں ہیں خرچہ تھوڑا ہے۔۔۔۔۔ فرمایا، چوتھا نکاح کرلے، اس نے چوتھا نکاح کرلیا۔۔۔۔۔ پھر آکر عرض کی اے اللہ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم ! چار بیویاں ہیں ، خرچہ تھوڑا ہے۔۔۔۔۔ فرمایا، حج پر چلا جا۔۔۔۔۔ ظاہر میں خرچہ زیادہ ہو رہا ہے درحقیقت اللہ تعالیٰ حج کی برکت سے رزق بڑھا رہے ہیں۔۔۔۔۔ تو نظر اپنی جیب پر رکھنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی ذات پر رکھنی چاہئے۔۔۔۔۔ یہ اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ ہم ملکی منصوبہ بندی کے پر زورحامی ہیں تاہم خاندانی منصوبہ بندی کے مخالف ہیں۔۔۔۔۔(خطبات فقیر ج 2ص72)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more