حیرت انگیز ایثار
ابو محمد الازدی نے ایثار و قربانی کا ایک حیرت انگیز واقعہ بیان کیا ہے …. وہ کہتے ہیں:
ایک مرتبہ ’’مرو کی مسجد‘‘ میں آگ لگ گئی … مسلمانوں کو شبہ ہوا کہ یہ حرکت عیسائیوں کی ہے … غصے میں آکر انہوں نے عیسائیوں کے کلیسائوں اور عبادت گاہوں میں آگ لگادی اور انہیں جلا ڈالا… وقت کے بادشاہ کو یہ حرکت ناگوار گزری … اس نے ان لوگوں کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا … جنہوں نے عیسائیوں کی عبادت گاہوں میں آگ لگائی اور انہیں جلایا تھا … مسلمانوں کی ایک جماعت اس سلسلہ میں گرفتار ہوئی اور سلطان کے سامنے پیش کی گئی … کہ وہ ان کے لیے سزا تجویز کرے … سلطان نے چند پرچیوں پر یہ الفاظ لکھے…
۔۱-کوڑے کی سزا ۲-ہاتھ پائوں کاٹنے کی سزا ۳-قتل کی سزا
اور یہ پرچیاں گرفتار شدگان پر پھینک دی گئیں …جس کے حصہ میں جو پرچی آئی اس کے لیے وہی سزا نافذ کرنے کا حکم ہوا … جو اس میں لکھی تھی … قتل کی پرچی ایک شخص پر پڑی … اس نے کہا:’’خدا کی قسم میں قتل ہونے سے نہیں ڈرتا … لیکن رہ رہ کے مجھے اپنی ماں کا خیال آتا ہے … میرے بعد اس کا کوئی سہارا نہیں رہ جائے گا … نہ کوئی بہن ہے … نہ بھائی … نہ کوئی اور عزیز …‘‘
پاس ہی ایک اور نوجوان موجود تھا … اس پر جو پرچی پڑی تھی … اس میں کوڑے کی سزا لکھی ہوئی تھی … اس نے کہا …
’’میری ماں کا انتقال ہوچکا ہے … تم ایسا کرو … اپنی پرچی مجھے دے دو اور میری پرچی تم لے لو… میں قتل ہوجائو ں گا … تم کوڑے کی سزا بھگت لینا …‘‘۔
اس نوجوان نے اپنے دوست کی پیشکش قبول کرلی … چنانچہ دونوں نے اپنی پرچیاں بدل لیں … وہ جوان قتل کردیا گیا … اور یہ کوڑے کی سزا بھگت کر … اپنی ماں کے پاس پہنچ گیا …
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

