حکیم الامت رحمہ اللہ کا گارڈ کوحکیمانہ جواب
ایک مرتبہ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ سہارنپورسے کانپور تشریف لے جارہے تھے حضرت کے ساتھ کچھ پونڈے بھی تھے انہیں تلواکر محصول دینا جو لوگ رخصت کرنے آئے تھے ۔۔۔۔انہوں نے تو منع کیا ہی مگر خو داسٹیشن والوں نے بھی کہا کہ :
’’ آپ لے جائیں محصول کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔ہم گارڈ سے کہدیں گے کوئی روک ٹوک نہ کرے گا ‘‘
حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے پوچھا کہ یہ گارڈ کہاں تک جائے گا جواب ملا غازی آباد تک حضرت حکیم الامت نے دریافت فرمایا کہ آگے کیا ہوگا جواب ملا کہ آگے وہ گارڈ دوسرے گارڈ سے کہدے گا حضرت نے پھر پوچھا کہ آگے کیا ہوگا ۔۔۔۔
انہوں نے جواب دیا کہ ’ بس آگے کانپور آجائے گا اور سفر ختم ہوجائے گا ‘‘
حضرت رحمہ اللہ نے فرمایا کہ:’’ نہیں اس سے آگے آخرت ہوگی اور وہاں جانا پڑے گا تو وہاں کی روک ٹوک اور پکڑ دھکڑ سے کیا گارڈصاحب بچائیں گے ؟‘‘
اس پر سب چپ ہوگئے اور اسٹیشن ماسٹر پر اس کا بڑا اثر ہوا اور محصول لے لیا گیا غرض آخرت اُن عقلمند وں کو یاد نہ آئی (مواعظ اشرفیہ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

