حکمت بھری نصیحت کا واقعہ

حکمت بھری نصیحت کا واقعہ

رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک نوجوان حاضر ہوا اور کہا کہ حضرت مجھے زنا کی اجازت دے دیں ۔۔۔۔ صحابہ رضی اللہ عنہ اس نوجوان کی گستاخی پر بڑے ناراض ہوگئے ۔۔۔۔ لیکن رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس پر غصہ مت کرو اس کو نصیحت کی ضرورت ہے ۔۔۔۔ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ تیری شادی ہوئی ہے ۔۔۔۔ اس نے کہا جی نہیں ۔۔۔۔ فرمایا! اگر تو کل شادی کرلے اور کوئی تمہاری بیوی سے یہ کام کرنا چاہے تو اس کو تو اپنی بیوی کیلئے پسند کرے گا؟
کہا جناب میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ہرگز نہیں ۔۔۔۔ پھر فرمایا! اگر کوئی تمہاری امی کے ساتھ یہ کام کرنا چاہے تو تو اس کو پسند کرے گا؟
کہا جناب میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ہرگز نہیں ۔۔۔۔ پھر فرمایا! اگر کوئی تمہاری امی کے ساتھ یہ کام کرنا چاہے تو تو اس کو پسند کرے گا؟
کہا ہرگز نہیں ۔۔۔۔ فرمایا اچھا تو یہ فعل اپنی ہمشیرہ کیلئے پسند کرے گا ۔۔۔۔ کہا ہرگز نہیں ۔۔۔۔ پھر فرمایا! بیٹے آخر تو جس کے ساتھ کرے گا وہ کسی کی بیوی ہوگ ۔۔۔۔ کسی کی ماں ہوگی۔۔۔۔ کسی کی بہن ہوگی ۔۔۔۔ جوکام اپنے لئے پسند نہیں کرتا دوسرے مسلمان کیلئے بھی پسند نہ کر ۔۔۔۔ پھر اس کے سینے پر رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مبارک ہاتھ رکھا اور اس کیلئے دعا کی ۔۔۔۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین فرماتے ہیں پھر وہی نوجوان دوسروں کو بھ نصیحت کرتا تھا کہ زنا اور بدفعلی سے دور رہا کریں ۔۔۔۔ (ترمذی شریف)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more