حِلم کا ایک عجیب واقعہ
ایک نو مسلم طالب علم کی تمام ضروریات کی کفالت آپ نے اپنے ذمہ لے رکھی تھی، وہ طالبعلم کچھ عجیب طبیعت کے واقع ہوئے تھے، جب ان کے جی میں آتا، عین مجلس میں آکر ایسی باتیں حضرت والاؒ سے کہہ دیتے جو سننے والوں کو گستاخانہ معلوم ہوتیں، دکان داروں سے قرض کرلیتے، اور پھر آکر تقاضا کرتے کہ مجھے پیسے چاہئیں۔۔۔۔
ایک مرتبہ مجلس میں آئے اور کہنے لگے کہ ’’ہمارے جوتے ٹوٹ گئے ہیں، اور بنوادیجئے‘‘ حضرتؒ نے فرمایا کہ ’’ابھی تو خرید کردیئے تھے، تھوڑے سے ٹوٹے ہونگے، مرمت کروادی جائیگی‘‘ انہوں نے کہا ، ’’ہمیں معلوم نہیں ، آپ دیکھ لیجئے۔۔۔۔‘‘
آپ نے فرمایا: ’’لائو، دیکھ لوں‘‘ اس پر انہوں نے کہا کہ ’’وہ ہیں باہر آپ دیکھ لیجئے‘‘ انکے اس جواب پر حضرت والاؒ مجلس سے اٹھ کر دھوپ میں باہر تشریف لائے جہاں بہت سے جوتے رکھے تھے۔۔۔۔ چونکہ آپکو انکے جوتے کی پہچان نہیں تھی۔
، اس لئے مختلف جوتے اٹھا اٹھا کر فرماتے رہے کہ ’’یہ تمہارے جوتے ہیں؟‘‘
اور وہ صاحب اندر ہی اندر سے انکارکرتے رہے۔۔۔۔ بالآخر جب دیر گزر گئی تو حاضرین میں سے کسی صاحب نے ان سے کہا کہ ’’تم سے اتنا بھی نہیں ہوتا آگے بڑھ کر دکھلادو‘‘ اس پر انہوں نے اپنے جوتے دکھائے اور حضرتؒ نے مرمت کیلئے پیسے دیئے۔۔۔۔
کسی نے ان صاحب کے بارے میں حضرتؒ سے عرض کیا کہ ۔
یہ صاحب ایسی بے تکی باتیں کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔ حضرتؒ نے فرمایا کہ ’’بھائی حضرت تو سب لوگ کہتے ہیں، کوئی ایسا بھی تو ہو جس سے میں اپنے آپ کوسنبھالتا رہوں، اور میری اصلاح ہوتی رہے۔۔۔۔‘‘ ( نقوش رفتگاں)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

