حُسن تدبیر کے ساتھ تبلیغ کا نمونہ
نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں قبیلہ بنی ثقیف کا ایک وفد آیا تھا اور یہ کہا کہ ہم دو شرطوں کے ساتھ اسلام لاتے ہیں۔۔۔۔۔ ایک تو یہ کہ زکوٰۃ نہیں دیں گے۔۔۔۔۔ دوسرے یہ کہ جہاد نہیں کریں گے یعنی نہ مال خرچ کریں گے، نہ جان حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے دونوں شرطوں کو منظور فرمالیا۔۔۔۔۔ عرض کیا گیا، یا رسول اﷲ یہ شرطیں کیسے تسلیم کرلیں؟ باوجود یہ کہ جہاد اور زکوٰۃ دونوں فرض ہیں۔۔۔۔۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تم ان کو مسلمان تو ہونے دو۔۔۔۔۔ جب اسلام ان کے دل میں گھر کر لے گا (رچ بس جائے گا) اس وقت سب کچھ خود ہی کریں گے۔۔۔۔۔ کہنے کی بھی ضرورت نہ ہوگی۔۔۔۔۔اس کی ایسی مثال ہے کہ تم کسی کو شراب پلائو، اور وہ کہے کہ اس شرط سے پیتا ہوں کہ شراب پی کر جھوموں گا نہیں تو آپ کو اس شرط کے مان لینے سے انکار کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔ وہ تو خود ہی شراب جھما دے گی، تمہارے جھمانے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔ اسی طرح اسلام خود ہی زکوٰۃ دلوا دے گا اور جہاد بھی کرادے گا۔۔۔۔۔ اس کے بغیر چین نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ (الاتمام لنعمۃ الاسلام)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

