حمیت ِ ایمان باقی ہے

حمیت ِ ایمان باقی ہے

الحمد ﷲ کہ کفر نے پورا زور لگا دیا لیکن اس امت کی عورتوں کے اندر بے دینی کو پیدا نہیں کر سکے۔ من حیث القوم ایسا نہیں ہو سکا، ہاں کچھ ماڈ سکارڈ ہوتی ہیں، باہر سے آئی ہوئی مگر جو عوام ہیں الحمد ﷲ دین کے ساتھ ابھی چمٹے ہوئے ہیں اور یہ محنت ہے علماء کرام کی، اس پر کفر بڑا پریشان ہے۔
ہمیں حیرت اس وقت ہوئی کہ ہم جدہ سے سعودی عرب سفر کر رہے تھے تو جو جہاز کے اندر ائیر ہوسٹس ہوتی ہیں ان کے بارے میں یہ عام تصور ہے کہ یہ ماڈرن لڑکیاں ہوتی ہیں، بے عمل لڑکیاں ہوتی ہیں۔ ان میں سے کسی ایک لڑکی نے میرے گھر والوں سے پوچھا کہ ان کی وضع قطع ایسی ہے کہ جیسے کوئی پیر ہوتے ہیں، تو میں نے کچھ دعا کروانی ہے ، ہم نے دعا کردی۔ تو وہ پھر میرے گھر والوں سے باتیں کرتی رہی اب باتوں میں اس نے ایک عجیب بات سنائی، وہ کہنے لگی کہ جی جو اس سے پچھلا دور گزرا ہے تو جو پاکستان میں بڑے تھے، انہوں نے بڑی کوشش کی کہ ائیر ہوسٹس کا لباس ہے کرتا اور شلوار ، اس کی بجائے پینٹ اور شرٹ کردی جائے۔ اس نے یورپ کے ڈیزائنروں کو پیسے دے کے بیس قسم کے سوٹ بنوائے کہ اس میں ائیر ہوسٹس کا کوئی لباس بنوائیں گے۔ کہنے لگی کہ جب ائیر ہوسٹسوں کو پتہ چلا تو پورے پاکستان کی ائیرہوسٹس نے ہڑتال کردی کہ ہم پینٹ شرٹ پہن کر نوکری نہیں کریں گی۔ اتنے دنوں کے بعد بالآخر وہ جو صدر صاحب تھے انہوں نے کہا ٹھیک ہے تم کرتا اور شلوار میں ہی نوکری کرو۔ ہم حیران ہوگئے یا اللہ جن کو ہم ماڈ سکارڈ بے دین سمجھتے ہیں اللہ نے ان میں ابھی بھی اتنی شرم رکھی ہے کہ وہ کرتے اور شلوارکی بجائے پینٹ اور شرٹ کو پسند نہیں کرتیں، تو کفر اس سے بڑا پریشان ہے کہ یہ قوم ایسی دین کے ساتھ چمٹی ہوئی ہے کہ جان ہی نہیں چھوڑتی۔ اور یہ برکت کس کی ہے؟ یہ برکت ہے علماء اور ان صلحاء کی جو دین پر امت کو لگائے ہوئے ہیں۔(ج 33ص245)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more