حلال مال کی برکات
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایاکہ:ایک دفعہ ایک اور شخص نے دعوت کی یہ ایک بزرگ تھے۔۔۔۔۔ عبداللہ شاہ نام کو جنگل سے گھاس کھود کر لایا کرتے تھے اور دوآنہ کو بیچ دیا کرتے تھے۔۔۔۔۔ اس میں سے دو پیسے خیرات کر دیتے تھے اور چھ پیسے بال بچوں میں خرچ کرتے تھے۔۔۔۔۔ انہوں نے ایک دن کہا کہ آپ صاحبوں کی دعوت کرنے کو دل چاہتا ہے مگر کھانا پکا کر کھلانا تو ہمارے بس کا ہے نہیں دام لے لو اور اپنے گھر میٹھے چاول پکا کر کھا لو (دعوت شیراز تو مشہور تھی مگر یہ اور انوکھی دعوت ہے کہ دام لے لو اور پکا کر کھا لو) اور ہم کئی آدمی تھے ۔۔۔۔۔ مولانا محمد قاسم صاحب بھی تھے اور آپ کے ساتھ چند اور آدمی بھی تھے سب نے مل کر مولانا محمد یعقوب صاحب کے ذمہ اس کا پکوانا رکھا وہ مولانا کے گھر پکا اور مولانا نے اس قدر احتیاط کی کہ کوری ہانڈی منگائی اور پکانے والے کو وضو کرایا۔۔۔۔۔ جب چاول تیار ہو گئے تو سب نے مل کر دو دو لقمے کھا لئے مولانا فرماتے ہیں کہ جیسے ہی وہ چاول حلق سے اترے ایک روحانی لذت اور نور محسوس ہوا اور لطف یہ کہ اس کا اثر مدت تک رہا تو ہم نے کہا کہ ایک بار کے کھانے کا یہ اثر ہے تو اس شخص کی کیا حالت ہو گی جو ہمیشہ ایسا ہی کھانا کھاتا ہے اور اس کے سوا دوسرا کوئی کھانا اس کے پیٹ میں جاتا ہی نہیں۔۔۔۔۔ (ص ۱۱۹ اربعین مصطفائی)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

