حق تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے حج میں بھی تجارت کی اجازت دے دی

حق تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے حج میں
بھی تجارت کی اجازت دے دی

ارشاد فرمایا کہ حق تعالیٰ کی کتنی بڑی رحمت ہے کہ اپنے خاص دربار کی زیارت کو آتے ہوئے بھی یعنی حج کے سفر میں تجارت کی اجازت دے دی ۔ بھلا اگر تم کسی بادشاہ یا ادنیٰ حاکم سے ملنے جاؤ اور ساتھ ہی تجارتی مال بھی لے جاؤ تو اس کو یہ کتنا ناگوار ہوگا۔ اس کے دل میں تمہاری ملاقات کی کچھ وقعت نہ ہوگی مگر حق تعالیٰ نے اجازت دے دی کہ سفر حج میں تجارت کرنا گناہ نہیں بلکہ قواعد فقہ سے ایک صورت میں یہ تجارت مستحب ہے جبکہ یہ نیت ہو کہ اس سے رقم بڑھے گی تو سفر حج میں سہولت ہوگی اور فقیروں کی امداد بھی کریں گے ۔ رہی یہ بات کہ اس صورت میں خلوص ہوگا یا نہیں تو اس کے جواب میں تفصیل ہے ۔ وہ یہ کہ اگر اصل مقصود حج ہے اور تجارت تابع ہے جس کی علامت یہ ہے کہ اگر تجارت کا سامان نہ ہوتا تب بھی حج کو ضرور جاتا تو اس صورت میں خلوص باقی ہے اور حج کا ثواب بھی کم نہ ہوگا ۔ اور اگر حج و تجارت دونوں کی نیت برابر درجہ میں ہے تو اس صورت میں تجارت جائز ہے مگر خلوص کم ہوگا اور ثواب بھی کم ہوگا۔ اور جائز ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس نے حج کے ساتھ ایک مباح فعل کو شامل کرلیا ہے ۔ اور اگر تجارت اصل مقصود ہے اور حج تابع ہے تو اس صورت میں گناہ ہوگا اور یہ شخص مخلص نہیں ریا کار ہوگا کیونکہ مخلوق کو دھوکہ دے رہا ہے کہ جاتا ہے تجارت کے لئے اور ظاہر کرتا ہے کہ حج کو جارہا ہوں۔(امدادالحجاج ،صفحہ ۹۶)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت ارشاد فرمایا کہ مکہ کے لئے حرم مقرر کرنے میں یہ راز ہے کہ ہر چیز کے لئے ایک خاص طرز کی تعظیم ہوتی ہے چنانچہ کسی دین کی یہ تعظیم ہے کہ اس میں کسی چیز سے تعرض نہ کیا جائے۔ اور دراصل یہ تعظیم بادشاہوں کی حد اور ان کی شہر پناہوں...

read more

میقات کی حقیقت

میقات کی حقیقت ارشاد فرمایا کہ میقات کی اصل یہ ہے کہ مکہ میں (حاجی کو) ایسی حالت میں آنا چاہئے کہ نفس ذلت کی حالت میں ہو (یعنی سر کھلاہو، لباس سے بندگی و غلامی ٹپکتی ہو) شارع علیہ السلام کو یہی مطلوب ہے، لہٰذا ضروری ہوا کہ مکہ سے پہلے احرام باندھیں ۔ پھر اگر اس بات...

read more

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیںارشاد فرمایا کہ بعض غیر قوموں نے اعتراض کیا ہے کہ مسلمان بت پرستی کرتے ہیں یعنی کعبہ کی طرف سجدہ کرتے ہیں ۔ اس شبہ کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو ہم خانہ کعبہ کو مسجود نہیں سمجھتے...

read more