حضور ﷺ کے تین حق
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ دیکھو ! حضور ﷺ کے تین حق ہیں:۔
۔(۱)ایک کہ آپ ﷺ کے ساتھ محبت ہو۔۔
۔(۲) دوسرے یہ کہ آپ ﷺ کی عظمت قلب میں ہو۔
۔(۳) تیسرے یہ کہ آپ ﷺ کی متابعت کی جائے۔
اس وقت بعض نے عظمت کو تو لیا مگر محبت اور متابعت دونوں کو بالکل چھوڑ دیا ، بعض نے متابعت تو کی مگر محبت اور عظمت کو چھوڑ دیا اور بعض نے محبت و عظمت دونوں کو لیا مگر متابعت چھوڑ دی۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۷۷)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

