حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم بہت رحم دل تھے
حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم بہت رحمدل تھے جو بھی آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس آتا (اور سوال کرتا اور آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس کچھ نہ ہوتا) تو اس سے آپ وعدہ کرلیتے (کہ جب کچھ آئے گا تو تمہیں ضرور دوں گا) اور اگر کچھ پاس ہوتا تو اسی وقت اسے دے دیتے ایک مرتبہ نماز کی اقامت ہوگئی ایک دیہاتی نے آکر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے کپڑے کو پکڑ لیا اور کہا کہ میری تھوڑی سی ضرورت باقی رہ گئی ہے اور مجھے ڈر ہے کہ میں اسے بھول جائوں گا چنانچہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم اس کے ساتھ کھڑے ہوگئے جب اس کی ضرورت سے فارغ ہوئے تو پھر آگے بڑھ کر نماز پڑھائی۔۔۔۔ (حیاۃ الصحابہ جلد۳ صفحہ ۱۵۰)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

