حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہفتہ کے معمولات

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہفتہ کے معمولات

ہفتہ کے دنوں میں ہفتہ

اس دن میں کوئی حکم خدا یعنی عمل واجب و فرض نہیں ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کوئی عمل اس دن ثابت نہیں ہے البتہ آپ کے کچھ ارشادات ہیں۔۔۔۔
۱۔۔۔۔ اس دن سفر کرنے کو مبارک فرمایا ہے ۔۲۔ صرف اس دن کا روزہ نفل رکھنے سے منع فرمایا ہے کیونکہ یہود اس دن کی عظمت کرتے ہیں۔۔۔۔ لہٰذا آپ نے مسلمانوں کو حکم دیا کہ جمعہ یا اتوار کے ساتھ ملا کر سنیچر کا روزہ رکھ سکتے ہو۔۔۔۔ (ترمذی)

اتوار

اس کے بارہ میں کوئی حکم خدا اور عمل فرض نہیں البتہ رسول سے یہ عمل ثابت ہے۔۔۔۔ دو شنبہ کے ساتھ ملا کر اس دن کا روزہ رکھا ہے۔۔۔۔ چنانچہ حدیث میں ہے کہ ایک ماہ میں تو آپ شروع ماہ کے سنیچر اتوار اور دو شنبہ کو تین دن روزہ رکھا کرتے تھے اور دوسرے ماہ میں شروع ماہ کے منگل، بدھ، جمعرات کو تین دن روزے رکھا کرتے۔۔۔۔ (ترمذی)

سوموار

فضائل۔۔۔۔ یہ بہت مبارک دن ہے ۔۱۔ اسی دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی ۔۲۔ اسی دن آپ کو وحی اور خلعت نبوت سے سرفراز کیا گیا ۔۳۔ اسی دن آپ نے مدینہ کو ہجرت فرمائی ۔۴۔ اسی دن مکہ فتح ہوا ۔۵۔ اسی دن آپؐ کی وفات ہوئی۔۔۔۔
(اعمال) اس دن کے بارہ میں کوئی حکم خدا یعنی فرض عمل نہیں ہے البتہ رسول کے اعمال و اقوال یہ ہیں:۔۔۔۔
۔۱۔ فرمایا کہ دو شنبہ اور پنجشنبہ کے دنوں میں بندوں کے اعمال خدا تعالیٰ کے حضور میں پیش ہوتے ہیں لہٰذا میں پسند کرتا ہوں کہ ان دنوں میں روزے سے رہوں۔۔۔۔ چنانچہ آپ نفل روزہ رکھنے کے لئے خصوصیت سے ان دنوں کا انتظار فرماتے۔۔۔۔ (ترمذی)
۔۲۔ اوپر گزر چکا کہ آپ شروع ماہ کے سنیچر، اتوارا ور دو شنبہ کو روزہ رکھتے۔۔۔۔

منگل

اس کے بارہ میں کوئی حکم خدا نہیں ہے البتہ حضور اکثر شروع ماہ کے منگل، بدھ، جمعرات کے بھی روزے رکھتے۔۔۔۔ (خصائل نبوی نمبر ۷۹)
یعنی اس دن روزہ رکھنا مسنون اور منحوس سمجھنا شریعت خدا اور سنت رسول کے خلاف ہے۔۔۔۔

بُدھ

اس کے بارہ میں کوئی حکم خدا نہیں ہے۔۔۔۔ عمل رسول اوپر گزر چکا کہ آپ اس دن اکثر نفل روزہ رکھتے۔۔۔۔ نیز فرمایا جو کوئی بدھ اور جمعرات کو نفلی روزے رکھے گا تو گو سال بھر متواتر روزے نہ رکھے مگر اس کو دائمی روزہ دار کہیں گے (ترمذی)

جمعرات

۔۱۔ اس دن کوئی حکم خدا نہیں ۔۲۔ اس کی خصوصیت دو شنبہ اور بدھ کے ساتھ بیان ہو چکی ہے ۔۳۔ اس دن سفر کرنا حضور کا معمول تھا۔۔۔۔ (جمع الفوائد)

جمعہ

فضائل۔۔۔۔ اس دن کو حضرت عمرؓ نے عید فرمایا ہے۔۔۔۔ رسول نے اسے افضل الایام فرمایا ہے (ماثبت) اسکی فضیلتیں بہت ہیں۔۔۔۔ ۱۔ اسی دن سیدنا حضرت آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے۔۔۔۔ ۲۔ اسی دن حضرت آدمؑ زمین پر اتارے گئے۔۔۔۔ ۳۔ اسی دن قیامت واقع ہو گی اس میں احکام خدا یہ ہیں:۔۔۔۔
۔۱۔ اس دن میں نماز جمعہ فرض ہے ۔۲۔ اس دن مسجد میں جمع ہونا۔۔۔۔ خطبہ پڑھنا خطبہ سننا واجب ہے۔۔۔۔ اعمال رسول یہ ہیں:۔۔۔۔
نماز جمعہ کے لئے غسل کرنا۔۔۔۔ صاف یا نئے کپڑے پہننا۔۔۔۔ خوشبو لگانا۔۔۔۔ مسواک کرنا مسنون ہے۔۔۔۔ مسجد میں اگر بتی اور خوشبو جلانا مسنون ہے۔۔۔۔
۔۱۔ ارشاد نبویؐ ہے کہ یہودیوں کو سبت (سنیچر) کا دن ملا۔۔۔۔ نصاریٰ کو اتوار اور ہم کو جمعہ۔۔۔۔ (بخاری و مسلم)
۔۲۔ فرمایا اسی دن خطبہ جمعہ سے لے کر نماز جمعہ ختم ہونے تک ایک گھڑی ایسی ہے جس میں دعا مقبول ہوتی ہے۔۔۔۔ (مسلم)
۔۳۔ فرمایا اس دن عصر اور مغرب کے درمیان بھی دعا مقبول ہوتی ہے۔۔۔۔ (ترمذی)
۔۴۔ فرمایا جمعہ کی شب میں اور جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔۔۔۔ (مشکوٰۃ)
۔۵۔ فرمایا جمعہ کے دن (نماز جمعہ سے قبل یا بعد) جس نے سورئہ کہف پڑھ لی اس کے سات دن کے اندر کے گناہ (صغیرہ) بخش دئیے جائیں گے۔۔۔۔

انتباہ

جمعہ کے دن (قولہ جمعہ کے دن سفر نہ کرے الخ یعنی جمعہ کا وقت ہو جانے کے بعد اور جمعہ کا وقت ہونے سے پہلے سفر جائز ہے) سفر نہ کرے (یعنی نماز جمعہ سے قبل سفر نہ کرنا چاہئے کہ کہیں نماز نہ چھوٹ جائے۔۔۔۔

سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

مختلف سنتیں

مختلف سنتیں سنت-۱ :بیمار کی دوا دارو کرنا (ترمذی)سنت- ۲:مضرات سے پرہیز کرنا (ترمذی)سنت- ۳:بیمار کو کھانے پینے پر زیادہ زبردستی مت کرو (مشکوٰۃ)سنت- ۴:خلاف شرع تعویذ‘ گنڈے‘ ٹونے ٹوٹکے مت کرو (مشکوٰۃ) بچہ پیدا ہونے کے وقت سنت-۱: جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان...

read more

حقوق العباد کے متعلق سنتیں

حقوق العباد کے متعلق ہدایات اور سنتیں اولاد کے حقوق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں کہ: ٭ مسلمانو! خدا چاہتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے ساتھ برتائو کرنے میں انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔۔۔۔ ٭ جو مسلمان اپنی لڑکی کی عمدہ تربیت کرے اور اس کو عمدہ تعلیم دے اور...

read more

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں آپ خوشبو کی چیز اور خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے اور کثرت سے اس کا استعمال فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔۔۔۔ (نشرالطیب)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر شب میں بھی خوشبو لگایا کرتے تھے۔۔۔۔ سونے سے بیدار ہوتے تو قضائے حاجت سے...

read more