حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ معاملہ
حضرت جریر بن عبداﷲ بجلی رضی اللہ عنہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ایک گھر میں تھے جو صحابۂ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم سے بھرا ہوا تھا حضرت جریر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ دروازے پر کھڑے ہوئے انہیں دیکھ کر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے دائیں بائیں جانب دیکھا آپ کو بیٹھنے کی جگہ نظر نہ آئی حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنی چادر اٹھائی اور اسے لپیٹ کر حضرت جریر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی طرف پھینک دی اور فرمایا اس پر بیٹھ جائو۔۔۔۔
حضرت جریر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے چادر لے کر اپنے سینے سے لگالی اور اسے چوم کر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں واپس کردیا اور عرض کیا یا رسول اﷲ! اﷲ آپ کا ایسے اکرام فرمائے جیسے آپ نے میرا اکرام فرمایا۔۔۔۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جب تمہارے پاس کسی قوم کا قابل احترام آدمی آئے تو تم اس کا اکرام کرو۔۔۔۔ (حیاۃ الصحابہ جلد ۲ صفحہ ۵۶۳)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

