حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام بھجوایا
ایک شخص نے حضرت خواجہ ہردوسرا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور ایک صحیح نشان کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ہاتھ حضرت امام شعرانی کو سلام بھیجا اس شخص نے یہ بھی کہا کہ اس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک مسئلہ دریافت کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا جواب بھی مرحمت فرمایا تھا مگر اس کی سمجھ میں نہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا مصر جاؤ اورشعرانی سے دریافت کر لو ۔ وہ مفصل طور پر سمجھا دے گا۔ اس نے خواب دیکھتے ہی مصر کا قصد کیا مصر پہنچ کر امام شعرانی کے پاس گیا اور کہا مصر میں آپ کی ملاقات کے علاوہ مجھے کوئی کام نہ تھا۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد گرامی کی تعمیل میں آپ سے ملنا مقصود تھا۔(برکات درود شریف)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

