حضرت یوسف علیہ السلام کا لائحہ عمل
ارشاد فرمایا کہ بندے کو جب کسی فتنے یا گناہ میں پڑنے کا قوی اندیشہ ہو تو اسے حضرت یوسف علیہ السلام کے لائحہ عمل کو اختیار کرنا چاہئے۔
۔۱)اللہ کی پناہ میں آجائے۔ قال معاذ اللہ ۔ سب سے پہلے دھیان قادرِ مطلق کی جانب ہو۔
۔۲)اپنے پالنے والے کی نعمتوں اور احسانات کا استحضار کرے۔ انہ ربی احسن مثواي۔ جس کے احسانات ہوں اسے ناراض نہیں کیا جاتا۔
۔۳) عمل بقدر استطاعت۔ واستبقا الباب۔ اگر وہیں بیٹھے رہتے اور قدم نہ اٹھاتے تو نہ دروازے معجزانہ طور پہ کھلتے چلے جاتے ؛ نہ ہی بعافیت اس مصیبت سے نکل پاتے۔
۔( مؤرخہ۱۳ رمضان المبارک بمطابق ۱۸ مئی ۲۰۱۹ء،بروز ہفتہء، بمقام جامع مسجد،اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)۔
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

