حضرت یزید بن نُویرہ رضی اللہ عنہ کا عشق رسول

حضرت یزید بن نُویرہ رضی اللہ عنہ کا عشق رسول

احد کی لڑائی میں مسلمانوں کو جن شدائد اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وہ تو بالعموم معلوم ہی ہیں، اس لئے کوئی مسلمان کوئی جرات مندانہ اقدام کرتا تو اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ہی کچھ کر سکتا تھا۔۔۔۔۔ ایک مرحلہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان فرمایا:
من جاوز التّلّ فلہ الجنۃ ( جو شخص اس ٹبے سے آگے نکل گیا، وہ جنتی)
حضرت یزید بن نویرہؓ نے اپنی تلوار ہاتھ میں سنبھالی اور لڑتے لڑتے ٹیلے سے آگے نکل گئے، اتنے میں ان کے چچا زاد بھائی نے پوچھا: حضورصلی اللہ علیہ وسلم! جو خوش خبری میرے بھائی کو ملی ہے، اگر میں یہ کام کر گزروں تو کیا میں بھی اس بشارت کا مستحق ہوں گا؟ فرمایا: ہاں چنانچہ وہ بھی اس سے تجاوز کر گئے۔۔۔۔۔ پھر ایک مشرک کو قتل کر کے لوٹ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:کلاکما قد وجبت لہ الجنۃ ولک یایزید علی صاحبک درجۃ ( تم دونوں جنت کے حق دار بن گئے ہو اور یزید! تمہارا اپنے بھائی سے ایک درجہ بلند ہے۔۔۔۔۔)(اصابہ ص ۶۶۴ ج ۳)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more