حضرت نانوتوی رحمہ اللہ کی خدمت خلق کا واقعہ
حکیم الامت حضرت تھانویؒ نے فرمایا: ایک درویش مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمۃ اﷲ علیہ کی خدمت میں امتحان درویشی لینے بڑے تزک و احتشام سے آئے بہت سے گھوڑے اور خادم اور بھنگی اور گھسیارے وغیرہ بھی ساتھ تھے۔۔۔۔ مولانا نے سب کی دعوت کی اور شاہ صاحب اور ان کے مخصوصین کی خدمت کے لئے مولانا نے اپنے خادم مقرر کئے اور خود شاہ صاحب کے نوکروں کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔۔۔۔ شاہ صاحب کے نوکروں اور بھنگیوں کو اپنے ہاتھ سے اسی شان کے برتنوں میں کھانا کھلایا جیسے برتنوں میں خود کھاتے تھے۔۔۔۔ درویش مولانا کا یہ انکسار اور خلق دیکھ کر مولاناؒ کے کمال کے قائل ہوگئے۔۔۔۔ (شوق اللقاء )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

