حضرت مولانا محمد علی مونگیری رحمہ اللہ کی حکیمانہ گفتگو
ایک مرتبہ کانگریس کے ابتدائی دور میں گاندھی جی نے مولانا محمد علی جوہر مرحوم ڈاکٹر مختار احمد انصاری مرحوم اور حکیم اجمل خاں مرحوم سے یہ کہا:۔
۔’’کانگریس کی تحریک اس وقت تک نہ چلے گی جب تک ہم اپنے ساتھ مذہبی رہنمائوں کو نہ ملائیں گے‘‘۔چنانچہ مشورہ میں یہ طے پایا کہ ایک وفد مولانا محمد علی مونگیری رحمہ اللہ کی خدمت میں جا کر ان سے اس سلسلہ میں بات چیت کرے۔ جب یہ وفد گاندھی کی سربراہی میں مولانا محمد علی مونگیری رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو گاندھی نے مولانا سے عرض کیا کہ:۔
۔’’آپ (مسلمانوں) کے قرآن پاک کا میں نے مطالعہ کیا ہے واقعی اس میں بڑے زریں اصول ہیں اور یہ ایک بہترین ضابطہ حیات ہے۔میں نے تو قرآن کریم کا بعض حصہ اپنی دعائوں میں بھی شامل کر لیا ہے۔ میں نے پیغمبر اسلام کی زندگی کا مطالعہ بھی کیا ہے واقعی سیرت و کردار میں دنیا کا کوئی بزرگ ان جیسا نہیں ہو سکتا اور آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم بہترین سیرت اور اعلیٰ کردار کے مالک تھے‘‘۔
حضرت مولانا نے پوری بات سن کر فرمایا کہ:’’گاندھی جی! آپ نے جو کچھ فرمایا ہے فی الحقیقت ہمارے قرآن اور ہمارے پیغمبر صلی اﷲ علیہ وسلم کی شان اور ان کا مرتبہ اس سے بھی بہت بلند ہے۔ لیکن آپ اپنے دھرم اور ایمان سے ایک بات یہ بتائیں کہ ہمارے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم میں جہاں اس قدر خوبیاں دیکھی ہیں وہاں آپ کو ان میں کوئی برائی یا نقص بھی نظر آیا ہے؟‘‘گاندھی نے کہا کہ:’’نہیں! مجھے ان میںکوئی عیب یا نقص نظر نہیں آیا‘‘۔
یہ سن کر مولانا محمد علی مونگیری رحمہ اللہ نے فرمایا:’’گاندھی جی! پھر بتائیے کیا مانع (رکاوٹ) ہے کہ آپ ابھی تک لنگوٹی پہنے ہوئے ہیں اور ابھی تک ایمان نہیں لائے‘‘۔
اس کے بعد فرمایا:’’گاندھی جی جانے دیجئے ان باتوں کو آپ ہماری بولی بول کر ہم کو پھندے میں پھانسنا چاہتے ہیں‘‘۔
ف: یہ ہے اللہ والوں کی شان کہ وہ کبھی کسی کے دھوکہ میں نہیں آتے(تزکیہ نفس ص۸)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

