حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کا واقعہ
حضرت مولانا قاسم صاحب رحمۃ اﷲ علیہ ایک بار میرٹھ تشریف لائے ان کے پاس ایک خان صاحب آیا کرتے تھے، وہ ڈاڑھی چڑھاتے تھے (سکھوں کی طرح) اور ٹخنوں سے نیچے پائجامہ پہنتے تھے۔۔۔۔۔ لوگوں نے عرض کیا کہ حضرت یہ شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے اور اس کا یہ حال ہے۔۔۔۔۔ اس کو نصیحت کردیجئے۔۔۔۔۔
اب مولانا کا طرز نصیحت دیکھئے۔۔۔۔۔ فرماتے ہیں کہ بھائی میں تو کہہ دیتا مگر خان صاحب بڑے پکے آدمی معلوم ہوتے ہیں، یہ اپنی وضع قطع کے بہت پابند ہیں۔۔۔۔۔ جب تک اس فعل کی برائی سمجھ میں نہ آئے گی اس وقت تک چھوڑیں گے نہیں اور جب سمجھ لیں گے تو خود ہی چھوڑ دیں گے کسی کے کہنے کی ضرورت نہ ہوگی۔۔۔۔۔ ان سے جب یہ واقعہ نقل کیا گیا تو وہ پگھل ہی تو گئے۔۔۔۔۔ اسی وقت توبہ کی۔۔۔۔۔ اور کہا کہ کہاں میں اور کہاں مولانا۔۔۔۔۔ مگر پھر بھی مولانا نے میری کتنی بڑی رعایت کی۔۔۔۔۔ (الاتمام لنعمۃ الاسلام۱۱۱)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

