حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ
حضرت گنگوہی قدس سرہٗ جب مسجد سے نکلتے تو پہلے بایاں پائوں نکال کر جوتے یا کھڑائوں پر رکھتے۔۔۔۔ پھر دایاں پائوں نکال کر پہلے اس میں جوتا یا کھڑائوں پہنتے ٗ پھر بائیں پائوں میں جو پہلے سے جوتے پر رکھا ہوتا ٗ پہنتے۔۔۔۔ ایک شخص آئے ٗ قصہ تو لمبا ہے۔۔۔۔ حضرت قدس سرہٗ اس وقت استنجا ء کے لئے گئے ہوئے تھے۔۔۔۔ حضرت کے آنے پر کہا ٗ آداب۔۔۔۔ حضرت نے غصہ میں فرمایا یہ کون بے ادب ہے ٗ جس کو شریعت کا ایک ادب بھی معلوم نہیں۔۔۔۔ ایک مرتبہ ایک صاحب آئے اور بولے ٗ حضرت سلامت! آپ کے چہرہ پر غصہ کا اثر ظاہر ہوگیا اور فرمایا ٗ مسلمانوں والا سلام چاہئے ٗ یہ کون ہے حضرت سلامت والا۔۔۔۔ (شمع رسالت )
سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M
