حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ

حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ

حضرت مولانا حسین احمد مدنی ایک مرتبہ ٹرین کا سفر کر رہے تھے گرمی کا موسم تھا، ایک انگریز اپنی میم کے ساتھ سامنے کی سیٹ پر آ کر بیٹھ گیا۔ حضرت خاموش بیٹھے رہے، تو انگریز صاحب کے دل میں خیال آیا کہ کیوں نا میں ان مولوی صاحب سے بات چیت کروں۔
چنانچہ اس نے مسئلہ چھیڑ دیا ، مولانا! آپ لوگ عورت کو گھر کی چار دیواری میں قید کردیتے ہیں۔ باہر نکلتی ہے تو اس پر کفن کی طرح پردہ لپیٹ دیتے ہیں۔ ہم نے دیکھو عورت کو کتنی آزادی دی ہے۔ یہ میری بیوی ہے اور دیکھو، یہ کتنے خوبصورت کپڑے پہن کے میرے ساتھ چل رہی ہے۔ ہم تو شانہ بشانہ عورت کے ساتھ چلتے ہیں۔ اب اس نے ایسی ایسی باتیں کرنی شروع کردیں۔ اصل میں وہ ’’ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کو تنگ کرنا چاہ رہا تھا۔ حضرت خاموشی سے اس کی بات سنتے رہے۔ پسینہ آ رہا ہے، گرمی کا موسم ہے اور پھر وہ انگریز باز بھی نہیں آرہا تھا۔ حضرت نے کافی دیر تو صبر کیا پھر ساتھ شاگرد بیٹھا تھا اس شاگرد کو کہا کہ بھائی گرمی کا موسم ہے، ذرا شکنجبین بنائو اورپلائو۔ اس نے شربت بنایا، پھر اس میں اس نے برف ڈالی پھر اس میں لیموں نچوڑے۔ اب جب وہ لیموں نچوڑ رہا تھا نا تو انگریز صاحب بھی اس شربت کو للچاتی نظروں سے دیکھ رہے تھے، تو جب حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے دیکھا کہ یہ بار بار ادھر دیکھ رہا ہے شکنجبین کی طرف۔ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے اس سے پوچھا کہ آپ اس شربت کی طرف بار بارکیوں دیکھ رہے ہیں؟
اس نے کہا: جی گرمی کا موسم ہے لیموں چیز ہی ایسی ہے کہ گرمی کے موسم میں اس کو دیکھ کر منہ میں پانی آ ہی جاتا ہے۔
حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: بالکل اسی طرح عورت چیز ہی ایسی ہے کہ بے پردہ ہو تو اس کو دیکھ کر مرد کے منہ میں پانی آ ہی جاتا ہے۔ اب جو یہ جواب سنا تو بے چارے نے شرم سے سر جھکا لیا۔
آج مٹھاس کا نام لے لو، دل متوجہ ہوتا ہے، کھٹاس کا نام لے لو،دل متوجہ ہوتا ہے۔ تو بے پردہ عورت اگر پھرے گی تو نوجوان لوگوں کے دل کیوں اس کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے۔(ج 30ص204)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more