حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ کے فرمودات
فرمایا: قرآن مجید کا خلاصہ ہے بندے سے توڑ۔ خدا سے جوڑ۔
فرمایا:قرآن مجید کا خلاصہ ہے تعلق باللہ سے وابستگی۔
فرمایا: راہ ہے اسلام، راہرو ہے مسلماں، منزل مقصود ہے دربار الرحماں۔
فرمایا: شیطان اس لحاظ سے بڑا عقلمند ہے کہ بڑے بڑے عقلمندوں کو بے وقوف بنا دیتا ہے۔
فرمایا: جب مسلمان کو اخلاص اور توکل کے دو پر لگ جاتے ہیں تو پھر وہ روحانیت کے آسمان پر اُڑنے لگتا ہے۔فرمایا: ولی کبھی مشرک نہیں ہوسکتا اور مُشرک کبھی ولی نہیں بن سکتا۔
فرمایا: اگر کوئی شخص آسماں پر اُڑتا ہوا آئے، لاکھوں مُرید پیچھے لگا لائے۔ دریا پر سے گزرتا ہوا آئے۔ مگر اس کا مسلک حضورؐ کے طریقے کے خلاف ہو تو اس کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھنا گناہ ہے۔ اس کی بیعت حرام ہے۔ اگر ہوجائے تو توڑنا فرضِ عین ہے۔ ورنہ خود بھی جہنم میں جائے گا اور اپنے پیچھے چلنے والوں کو بھی جہنم رسید کرے گا۔
فرمایا: ہمارے باوا آدم تو انتقال فرما گئے ہیں مگر شیطانوں کا باوا آدم ابھی تک زندہ ہے اس لیے گمراہی زیادہ عام ہے۔فرمایا: طلب صادق ہو تو کچھ عرصہ بعد شیخ کامل کی صحبت میں اس کا عکس ظاہر ہونے لگتا ہے۔
فرمایا: عقیدت۔۔۔۔ ادب اور اطاعت سے فیض آتا ہے۔ ان میں سے ایک تار بھی ٹوٹ جائے تو کنکشن ٹوٹ جاتا ہے۔(حکمت ونصیحت کے حیرت انگیز واقعات)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

