حضرت مدنی رحمہ اللہ کا جذبہ اکرام
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمتہ اللہ علیہ کے یہاں ایک مہمان آیا جس کے کپڑوںمیں بھی بدبوآتی تھی اور بے انتہا جوئیں اس کے کپڑوں میں تھیں جس جگہ بیٹھتا سو پچاس جوئیں جھڑجاتیں ۔۔۔۔ مہمان خانہ میں کوئی پاس نہ پھٹکنے دیتا لیکن حضرت مدنی ؒ نے اس کواپنے برابر بٹھاکر کھانا کھلایا اور منہ ہاتھ صاف کرنے کے لئے اپنا تولیہ عنایت فرمایا چنانچہ حضرت کے کپڑوں پر بہت سی جوئیں چڑھ گئیں جن کو آپ نے اند رتشریف لے جاکر صاف کرایا۔۔۔۔
فائدہ: سبحان اللہ مہمانوںکی اس قدر دلداری اور ان کا اتنا خیال ۔۔۔۔ حضرت مدنی ؒ کا دستر خوان اتنا وسیع تھا کہ دس بیس ہی نہیں بلکہ دو دو سو اورتین تین سو مہمان ہوجاتے تھے کبھی ایسا نہ ہوا کہ آپ کے در دولت سے کوئی مہمان بھوکا آیا ہواگر کوئی مہمان کھانے کے وقت دسترخوان پرنہ ہوتا تو تلاش کراتے تھے ۔۔۔۔انفاس قدسیہ۔۔۔۔(حکایات اسلاف)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

