حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کے دو خصوصی کمال
حضرت مولانا خیر محمد صاحب جالندھری جوحکیم الامت مولانا تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے مخصوص خلفاء میں سے ہیں، فرماتے ہیں کہ: حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کے متعلق میرے سامنے فرمایا
کہ ’’ہمارے اکابر دیوبند کے بفضلہ تعالیٰ کچھ کچھ خصوصیات ہوتے ہیں۔۔۔۔
چنانچہ شیخ مدنی کے دو خداداد خصوصی کمال ہیں جو ان میں بدرجہ اتم موجود ہیں، ایک تو مجاہدہ جو کسی دوسرے میں اتنا نہیں، دوسرے تواضع،۔ چنانچہ سب کچھ ہونے کے باوجود (اپنے) آپ کو کچھ نہیں سمجھتے۔۔۔۔‘‘۔
(حیرت انگیز واقعات صفحہ ۲۱۲ بحوالہ تکملہ الاعتدال)
