حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کی گرفتاری سے صدمہ
حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کی گرفتاری ہوئی تو حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کو بہت صدمہ ہوا۔۔۔۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔۔۔۔ ’’مجھے خیال نہیں تھا کہ مجھے مولانا مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ سے اتنی محبت ہے۔۔۔۔‘‘۔
کسی خادم نے عرض کیاکہ مولانا مدنی تو اپنی خوشی سے گرفتار ہوئے تو حضرت نے فرمایا، آپ مجھے اس جملہ سے تسلی دینا چاہتے ہیں۔۔۔۔ کیا حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ یزید کے مقابلہ میں اپنی خوشی سے نہیں گئے تھے، مگر آج تک کون ایسا شخص ہو گا جسکو اس حادثہ کا رنج نہ ہوا۔۔۔۔ (حیرت انگیز واقعات صفحہ ۳۰)
