حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ کا عجیب واقعہ

حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ کا عجیب واقعہ

آپ جلیل القدر تابعی تھے ۔۔۔۔ بصرے میں رہتے تھے ۔۔۔۔ آپ کو دیکھنے سے اللہ تعالیٰ کی یاد آجاتی تھی ۔۔۔۔ آپ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے غلطی سے ایک شخص کو غربت کا طعنہ دیا ۔۔۔۔ اللہ پاک نے مجھے خود غریب بنایا وراتنا غریب بنایا ہے کہ ایک عورت کا مقروض بنایا ۔۔۔۔ ہوا یوں کہ ایک عورت سے قرض لے کر میں نے زیتون کے تیل کا کاروبار شروع کردیا ۔۔۔۔ زیتون کے ایک ڈبے سے ایک مرا ہوا چوہا نکلا ۔۔۔۔ لوگوں نے کہا کہ حضرت صرف ایک ڈبے کو ضائع کردیں ۔۔۔۔ فرمایا کہ میرا تقویٰ یہ کہتا ہے کہ سارا تیل ضائع کردوں اس لئے کہ اس کا امکان ہے کہ چوہے کا اثر سارے تیل پر پڑا ہو اور یوں سارا تیل ضائع کردیا ۔۔۔۔ ادھر عورت پیسوں کا تقاضا کرتی رہی ۔۔۔۔ مجبوراً قاضی کے پاس رپورٹ کرلی اور یوں حضرت محمد بن سیرین جیل چلے گئے ۔۔۔۔ جیل میں یہ لطیفہ ہوا کہ جیل انچارج نے حضرت سے کہا کہ حضرت مجھے آپ سے شرم آتی ہے ۔۔۔۔ آپ کے ساتھ یہ رعایت کرسکتا ہوں کہ رات کو گھر جایا کریں اور دن کو میرے پاس جیل میں رہا کریں ۔۔۔۔
فرمایا یہ خیانت ہے ۔۔۔۔ حکومت نے مجھے رات دن دونوں کیلئے جیل میں ڈالا ہے ۔۔۔۔ ادھر حضرت انس صحابی رسول کا انتقال ہوا ۔۔۔۔ خلیفہ وقت جنازے پر حاضر تھا ۔۔۔۔ مگر جنازہ تیار نہیں تھا ۔۔۔۔ اس لئے کہ حضرت انسؓ نے غسل کیلئے محمد بن سیرین کا نام لیا تھا ۔۔۔۔ کہ وہی غسل دیں گے اور وہ تو جیل میں تھے ۔۔۔۔ خلیفہ نے کہا کہ میرے حکم پر جیل سے نکالو ۔۔۔۔ آپ نے فرمایاکہ خلیفہ مجھے جیل سے نکالنے کا مجاز ہی نہیں ۔۔۔۔ مجھے جس عورت نے رپورٹ درج کرکے جیل میں ڈالا ہے اور جس کے حق میں گرفتار ہوں ۔۔۔۔ وہی اجازت دے گی ۔۔۔۔ تب باہر آئوں گا خیر عورت کی اجازت پر باہر تشریف لائے۔۔۔۔ حضرت فرماتے تھے کہ حدیث میں آتا ہے کہ جو کسی کو طعنہ دے گا تو مرنے سے پہلے اس میں وہ عیب ضرور موجود ہوگا ۔۔۔۔ میں نے ایک بندے کو طعنہ دیا تھا ۔۔۔۔ اس کی غربت پر ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے عورت کا مقروض بنایا ۔۔۔۔ حضرت محمد بن سیرین فرماتے تھے کہ الحمدللہ میں خواب میں اور بیداری میں بھی ام عبداللہ (اپنی بیوی) کے بغیر کسی کے پاس نہیں آیا ہوں ۔۔۔۔ اگر خواب میں کوئی عورت نظر آتی ہے تو سوچتا ہوں کہ جب میرے لئے حلال نہیں تو نظر اس سے پھیر لیتا ہوں ۔۔۔۔ (تاریخ بغداد)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more