حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کے نصیحت آموز اقوال

حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کے نصیحت آموز اقوال

دُنیا دار اور دولت مند بڑی بلا میں مبتلا ہیں کہ دنیا کی عارضی مسرت کو دیکھتے ہیں۔ اور دائمی مضرت ان سے پوشیدہ ہے۔ حادثات دنیا کی تلخی کڑوی دوا کی مثل ہے۔
دل آنکھ کے تابع ہے آنکھ کے بگڑنے کے بعد دل کی حفاظت مشکل ہے اور دل کے بگڑ جانے کے بعد شرم گاہ کی حفاظت مشکل تر ہے۔
دولت مندی سے زیادہ کوئی چیز ایمان میں خلل انداز نہیں ہے۔
جسکے پاس بیوی، گھر، نوکر اور سواری ہو وہ بادشاہ ہے۔
خدا کو جاننا یہ ہے کہ شرک نہ کرے۔ اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو رسول صلی اﷲ علیہ وسلم سمجھنا یہ ہے کہ ان کے سوا کسی کی پیروی نہ کرے۔
سرود و نغمہ ایک زہر ہے جو شہد ملا ہوا ہے۔ اور گانا بجانا زنا کا منتر ہے۔
دولت مندوں کی صحبت زہر قاتل اور ان کے چرب لقمے دل کو سیاہ کرنے والے ہیں۔
ہر عمل جو موافق شریعت ہے ذکر میں داخل ہے اگرچہ خریدوفروخت ہو۔
دنیا کی محبت آخرت کی رغبت سے دور ہوتی ہے۔ اور آخرت کی رغبت اعمال صالحہ کے بجا لانے پر وابستہ ہے۔معرفت الٰہی ان پر حرام ہے۔ جن کے باطن میں دنیا کی محبت رائی کے دانے جتنی بھی ہو۔اظہار عجز عبادت ہے۔ضروری حاجتیں دنیا طلبی میں داخل نہیں ہیں۔
اہل کرم وہ ہیں جو غیر کی حاجت کو اپنی حاجت پر مقدم رکھیں۔
شریعت دنیا و آخرت کی سعادتوں کی ضامن ہے۔
انبیاء علیہم السلام کے قول کے مقابلہ میں حکما کا قول رد ہے۔
عمل کی سستی پر مغفرت کی امید ہے لیکن بد اعتقادی پر نہیں۔
علم الہام کیا جاتا ہے نیکوں کو اور بد بخت اس سے محروم رکھے جاتے ہیں۔
فقیر کا تنفس کسی خواہش کے لئے جس پر اسے قدرت نہیں ہے، غنی کی ہزار سال کی عبادت سے بہتر ہے۔
اندوہ پیدا کر کہ تیری آنکھ سے پانی نکلے کہ اﷲ تعالیٰ چشم گریاں رکھنے والے کو دوست رکھتا ہے۔
رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کا وارث وہ شخص ہے جو رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کے فعل کی اقتدا کرے نہ کہ وہ کاغذ سیاہ کرے۔جو شخص زمین کا سفر کرتا ہے اس کے پائوں میں آبلے پڑتے ہیں جو آسمان کا سفر کرے اس کے دل میں آبلے پڑتے ہیں۔
ایک لمحہ کے واسطے اﷲ تعالیٰ کا ہو رہنا خلائق زمین و آسمان کے اعمال سے بہتر ہے۔
بعض لوگ توکل کے یہ معنی لیتے ہیں کہ حصول معاش کی کوشش نہ کی جائے اور تدبیر نہ کریں۔ مگریہ خیال جاہلوں کا ہے۔ کیونکہ یہ شریعت میں سراسر حرام ہے۔
برے کاموں سے بچنے کیلئے صفائے دل ضروری ہے۔ اور صفائے دل کیلئے باطنی تقویٰ ضروری ہے۔تین چیزیں خباثت قلب کو ظاہر کرتی ہیں۔
۔۱- حسد ۲- ریاکاری ۳- عجب،۔
عقل مند کو ان سے بچنا چاہئے۔ جو شخص ان تین چیزوں سے محفوظ رہے گا وہ دوسری مصیبتوں سے محفوظ رہے گا۔صبح سویرے اٹھنا چاہئے اور سب سے بیشتر جو خیال دل میں آئے یا زبان سے نکلے وہ خدائے پاک کا ذکر ہونا چاہئے۔
زبان نرم ترین عضو اگر گفتار بھی نرم ہو تو زبان ہے ورنہ زیان ہے۔
طالب دنیا سمندر کا پانی پینے والے کی مثال ہے۔ کہ جس قدر پیتا ہے اسی قدر زیادہ پیاس لگتی جاتی ہے۔اکثر تاخیر نکاح بھی زنا کا سبب بن جاتی ہے اور وبال والدین پر ہوتا ہے۔جو کام نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے حکم کے خلاف ہو اگرچہ بشکل عبادت ہو گناہ ہے۔
عالم کا دنیا کی طلب کا فساد، شیطان کے فساد سے زیادہ ہے۔
عبادت میں تشدد سے بچو اور میانہ روی اور مداومت کو لازم پکڑو۔
تکلیف کی زیادتی، محبت کی کمی کا باعث بن جاتی ہے۔
غریب مہمان آجائے تو قرض لے کر بھی تکلف کرو۔
اگر کوئی شخص قرض لے اور دینے کی نیت نہ ہو تو وہ چور ہے۔
وہ دعوت سب سے بدتر ہے جس میں امیر بلائے جائیں اور مسکین نہ بلائے جائیں۔
مہمان کے آگے کھانا رکھنے سے پہلے اپنے اہل وعیال کا حصہ نکال لے۔
نکاح دین کا حصار ہے اور شہوت شیطان کا ہتھیار ہے۔ نکاح اس کے شر سے بچانے والا ہے۔
سب سے بڑی دولت زبان ذاکر، دل شاکر اور زن فرمانبردار ہے۔
اہل و عیال کے لئے کسب حلال کرنا ابدالوں کا کام ہے۔ ان کو صلاحیت سے رکھنا اور ادب سکھانا جہاد سے افضل ہے۔عورت اگر محافظ عصمت ہے تو اسکی معمولی فروگزاشتوں سے درگزر کرو۔تنگدست قرض دار کو مہلت دینا رحمت الٰہی کو جوش میں لاتا ہے۔
قرض بغیر تقاضا کے ادا کردینا قرض دار کی طرف احسان ہے۔
جو شخص مال کافی رکھتا ہو اس کے لئے کسب کرنے سے عبادت کرنا بہتر ہے۔
اگر مستجاب الدعوات بننا چاہتے ہو تو لقمہ حلال کے سوا پیٹ میں کچھ نہ ڈالو۔
بازار کے اندر ذکر الٰہی کرنے میں مصروف شخص مردوں میں زندہ کی مثل، مغروروں میں نمازی کی مثل، اور خشک درختوں میں سرسبز درخت کی مثل ہے۔جو ایمان رکھتا ہے کہ آخرت دنیا سے بہتر ہے وہ سب احتیاطیں کرسکتا ہے۔(حکمت ونصیحت کے حیرت انگیز واقعات)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more