حضرت لاہوری رحمہ اللہ اور وزیر اعلیٰ

حضرت لاہوری رحمہ اللہ اور وزیر اعلیٰ

مولانا احمد علی صاحب لاہوری رحمتہ اللہ علیہ سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے عرض کیا کہ :۔۔۔۔
’’ حضرت میرے گائوں میں ۔۔۔۔آپ ایک ہفتہ قیام فرمائیں تاکہ آپکے فیضان صحبت سے لوگو ں کو نفع ہو‘‘
حضرت نے فرمایا :’’ ٹھیک ہے ۔۔۔۔ لیکن اس شرط پر کہ میرے کھانے وغیرہ کا انتظام آپ کے ذمہ نہیں ہوگا!‘‘
وزیر اعلی سمجھے ’’ شاید حضرت ! ۔۔۔۔میری مشتبہ آمدنی کی وجہ سے انکار فرما رہے ہیں ‘‘
لہٰذا انہوں نے عرض کیا :۔۔۔۔
’’ حضرت !آپ کے کھانے کا انتظام کسی تقویٰ شعار گھرانے میں کردیا جائے گا ‘‘
حضرت لاہوری رحمہ اللہ نے فرمایا :۔۔۔۔’’ میرا مطلب وہ نہیں ہے جو تم سمجھے ۔۔۔۔ میرا مطلب یہ ہے کہ میرے کھانے وغیرہ کے معاملات سے تمہیں کوئی سروکار نہیں ہوگا ۔۔۔۔ شرط منظور کرو تو چلوں گا ‘‘
چار و ناچار ماننا پڑا ۔۔۔۔ تب حضرت تشریف لے گئے اور فرماتے تھے کہ :۔۔۔۔ ’’میں نے بھنے ہوئے چنے کچھ ساتھ لے لئے تھے جب سب لوگ سوجاتے تو مٹھی بھر چنے نکال کر کھالیتا ۔۔۔۔ ہفتہ بھر یہی معمول رہا۔۔۔۔ (ماہنامہ الرشید )

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more