حضرت قاری رحیم بخش پانی پتی رحمہ اللہ کی ایک کرامت
حضرت والد محترم الحاج عبدالقیوم مہاجر مدنی مدظلہم کی نیک تربیت اور دعائوں کی بدولت ہم۹بھائیوں میں سے اکثر حافظ قرآن ہیں۔ ہم میں سے کچھ بھائیوں نے جب استاد محترم قاری سیف الدین صاحب مدظلہم کے پاس نصف قرآن حفظ کر لیا تو اس موقع پر حضرت قاری رحیم بخش صاحب رحمہ اللہ ہمارے گھر تشریف لائے تو ہمارے بڑے بھائی محمد ابراہیم صاحب کے بارہ میں معلوم ہوا کہ انہوں نے حفظ نہیں کیا۔ حضرت قاری صاحب پر قرآن کی عقیدت و محبت کا ایسا عشق تھا کہ آپ کی خواہش تھی کہ ہر مسلمان بچہ حافظ قرآن ہو حضرت نے والد صاحب سے فرمایا کہ اسے بھی حفظ کرائو اور یہ ہمیں دیدو۔ پھر اپنے تلمیذ خاص استاد محترم قاری سیف الدین صاحب مدظلہ کو مامور فرمایا کہ وہ بڑے بھائی صاحب کو شرف تلمذ سے نوازیں۔
حضرت قاری رحیم بخش صاحب رحمہ اللہ کی دعائوں اور توجہات کی برکت سے بھائی جان نے بڑی عمر کے باوجود صرف دس ماہ کے قلیل عرصہ میں نہ صرف حفظ مکمل بلکہ استاد محترم قاری سیف الدین صاحب مدظلہ کے سفر حج پر جانے کی وجہ سے ان کی نیابت میں جامع مسجد غفوریہ چوک لکڑ منڈی ملتان دوران تراویح مکمل قرآن سنا دیا۔ (از مرتب)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

