حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ابلیس سے ملاقات
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ملاقات ابلیس سے ہوئی ۔۔۔۔ وہ چار گدھوں کو ہانک رہا تھا ۔۔۔۔ ان گدھوں پر سامان لداہوا تھا ۔۔۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ابلیس سے ان گدھوں کے ہانکنے اور سامان کے بارے میں پوچھا ۔۔۔۔ ابلیس نے جواب میں کہا کہ تجارت کا سامان ان گدھوں پر لدا ہوا ہے ۔۔۔۔ اور خریدنے والوں کی تلاش کررہا ہوں ۔۔۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اس کی بات سن کر پوچھا پہلے گدھے پر کیا سامان ہے؟
ابلیس نے کہا ظلم ۔۔۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا؟
ابلیس نے کہا بادشاہ ۔۔۔۔ دوسرے گدھے کے بارے میں پوچھا کہ اس پر کیا لدا ہوا ہے؟
ابلیس نے کہا حسد ۔۔۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کون خریدے گا؟
شیطان کہنے لگا ۔۔۔۔ علماء ۔۔۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا تیسرے گدھے پر کیا لاد رکھا ہے؟
ابلیس نے کہا ’’خیانت‘‘ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کون خریدے گا؟
شیطان نے کہا کہ تاجر ۔۔۔۔ پھر چوتھے گدھے کے بارے میں پوچھا کہ اس پر کیا لاد رکھا ہے؟
ابلیس نے کہا ’’مکروفریب‘‘ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا اسے کون خریدے گا ۔۔۔۔ شیطان نے کہا ’’عورتیں ۔۔۔۔ ‘‘ (المستطرف )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔