حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ایک واقعہ
حضرت وہب بن منبہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا گزر ایک بستی پر سے ہوا اس بستی میں تمام جن و انس ، چرند و پرند و حشرات الارض مر چکے تھے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کچھ دیر انہیں دیکھا اور پھر اپنے حواریوں سے ارشاد فرمایا کہ ان لوگوں پر عذاب نازل ہوا ہے ورنہ یہ لوگ متفرق طور پر مرتے پھر آپ نے اس بستی کے مرے ہوئے لوگوں کو خطاب کرکے پوچھا کہ تمہارا کیا گناہ تھا جو یہ عذاب آیا؟ اس بستی کے مردوں میں سے کسی نے جواب دیا کہ لبیک اے روح اللہ! ہم لوگ طاغوت کی عبادت کرتے اور دنیا سے محبت کرتے تھے۔۔۔۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے سوال کیا طاغوت کی عبادت کیا تھی؟ اس نے جواب دیا کہ اللہ کے نافرمانوں کی اطاعت۔۔۔۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا۔۔۔۔۔ دنیا کی محبت کیسے تھی؟ جواب دیا کہ ہم بچے کی اپنی ماں سے محبت کی طرح محبت کرتے تھے کہ جب آ جاتی تو خوش ہوتے چلی جاتی تو غمزدہ ہوتے تھے لمبی امیدیں ہو جاتیں، اللہ کی اطاعت چھوڑ دیتے اور اللہ کی ناراضگی والے کام کرتے (نوٹ جیسا کہ آج کل دنیا کے نہ ملنے پر لوگ غمزدہ ہوتے اور یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں کیا دیا ہے نعوذ باﷲ اور اس کی عبادت تک سے منہ موڑ لیتے ہیں۔۔۔۔۔ معاذ اللہ) حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کہ تمہاری حالت کیا ہوئی؟ کہا کہ رات کو ہم عافیت کے ساتھ سوئے اور صبح ہاویہ میں تھے پوچھا کہ ہاویہ کیا ہے؟ جواب ملا کہ سجین، پوچھا کہ سجین کیا ہے؟ جواب ملا کہ دنیا کے طبقوں کی طرح آگ کے انگارے ہیں، ہم سب کی روحوں کو اس میں دفن کردیا گیا پوچھا تیرے ساتھی بات کیوں نہیں کر رہے؟ جواب ملا انہیں بات کرنے کی استطاعت نہیں؟ پوچھا کہ کیوں؟ جواب ملا کہ انہیں آگ کی لگامیں ڈال دی گئی ہیں۔۔۔۔۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کہ ان سب کے درمیان ہوتے ہوئے بھی تو کس طرح بات کر رہا ہے؟ جواب ملا کہ میں ان میں تھا مگر ان کی طرح نہ تھا اس لئے مجھے ہاویہ میں بال سے لٹکا دیاگیا ہے مجھے یہ نہیں معلوم کہ مجھے آگ میں گرا دیا جائے گا یا میں بچ جائوں گا۔۔۔۔۔
یہ سن کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے حواریوں سے فرمایا کہ میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ جو کی روٹی کھانا، کڑوا پانی پینا اور کچرے پر کتوں کے ساتھ سونا دنیا و آخرت کی عافیت کے ساتھ بہت ہے۔۔۔۔۔ (دل کی باتیں)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

