حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا عجیب فیصلہ
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ صحابہ میں میراث کے مسائل کے سب سے زیادہ جاننے والے علیؓ تھے ۔۔۔۔ ایک عورت حضرت علیؓ کے پاس آئی کہ آپ کے قاضی صاحب نے مجھے میراث میں ایک دینار دیا ہے ۔۔۔۔ حالانکہ میرے بھائی نے چھ سو دینار ترکہ چھوڑا ہے ۔۔۔۔ حضرت علیؓ نے سوچا پھر اس خاتون سے آپ نے کچھ سوالات پوچھے کہ مرحوم بھائی کی دوبچیاں بھی ہیں ۔۔۔۔ عورت نے ہاں میں جواب دیا فرمایا 2/3 وہ لے گئیں ۔۔۔۔ یعنی چھ میں سے چار سودینار پھر پوچھا کہ مرحوم کی ماں بھی زندہ ہیں ۔۔۔۔ عورت نے ہاں میں جواب دیا فرمایا 1/6 وہ لے گئی ۔۔۔۔ یعنی چھ سو میں سے ایک سو پھر پوچھا کہ مرحوم کی بیوی بھی زندہ ہے ۔۔۔۔ عورت نے ہاں میں جواب دیا فرمایا 1/8 وہ لے گئی ۔۔۔۔ یعنی چھ سو میں سے 75 دینار پھر پوچھا کہ بی بی کیا تمہارے بارہ بھائی بھی ہیں ۔۔۔۔ اس نے ہاں میں جواب دیا فرمایا 24 دینار وہ لے گئے تو آپ کا ایک دینار بنتا ہے اور قاضی صاحب کا فیصلہ صحیح ہے ۔۔۔۔ (الطریق الحکمیہ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

