حضرت عثمان اور حضرت طلحہ رضی اللہ عنہما کو دعوت
حضرت یزید بن رومانؒ کہتے ہیں حضرت عثمان بن عفان اور حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہم دونوں حضرت زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کے پیچھے پیچھے چلے اور دونوں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۔۔۔۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں پر اسلام کو پیش فرمایا اور قرآن پڑھ کر سنایا اوردونوں کو اسلام کے حقوق بتائے اور ان دونوں سے اللہ کی طرف سے اکرام اور اعزاز ملنے کا وعدہ فرمایا۔۔۔۔۔ چنانچہ وہ دونوں ایمان لے آئے اور دونوں نے تصدیق کی۔۔۔۔۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ!میں ابھی ملک شام سے چلا آ رہا ہوں (اس سفر میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا کہ) ہم لوگ معان اور زرقاء کے درمیان ٹھہرے ہوئے تھے اور ہماری حالت سونے والوں جیسی تھی کہ اچانک کسی پکارنے والے نے بلند آواز سے پکار کر کہا اے سونے والو! اٹھو کیونکہ مکہ میں احمدصلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ چنانچہ ہم مکہ میں آئے تو آتے ہی آپ کی خبر ہم نے سنی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ شروع زمانہ میں ہی حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے دارارقم میں تشریف لے جانے سے پہلے مسلمان ہو گئے تھے۔۔۔۔۔ (اخرجہ ابن سعد ۳/۵۵)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

