حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو نصیحت
حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں نے کپڑے پہنے تو میں گھرمیں چلتی ہوئی اپنے دامن کو دیکھ رہی تھی اور میں اپنے کپڑوں کو اور دامن کو بار بار دیکھتی تھی کہ اتنے میں میرے والد گرامی حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ تشریف لائے تو فرمایا کیا تمہیں معلوم ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس وقت تمہیں نہیں دیکھ رہا۔۔۔۔۔
حضرت عروہ بن زبیر حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے اپنی ایک نئی قمیص پہنی تو میں اسے دیکھنے لگی اور اس سے خوش ہونے لگی اس پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کیا دیکھ رہی ہو؟ بے شک اﷲ تعالیٰ تیری طرف نہیں دیکھ رہے‘ میں نے عرض کیا کس وجہ سے ؟ فرمایا کیا تجھے معلوم نہیں جب بندہ میں دنیاکی زینت پر بڑائی آ جائے تو اس کا رب اس سے ناراض ہوجاتا ہے یہاں تک کہ وہ اس زینت کو چھوڑ دے‘ حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں‘ میں نے وہ قمیص اتار کر اس کا صدقہ کر دیا‘ پھر حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایاامید ہے تیرا یہ عمل اس کا کفارہ کر دے گا۔۔۔۔۔(۳۱۳روشن ستارے)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

