حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا واقعہ
حضرت امام مالکؒ نے موطا میں نقل کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے روزہ رکھا ہوا تھا۔۔۔۔ ان سے ایک مسکین نے سوال کیا۔۔۔۔ ان کے گھر میں صرف ایک روٹی تھی۔۔۔۔ انہوں نے اپنی باندی سے کہا یہ روٹی اس مسکین کو دے دو۔۔۔۔ باندی نے ان سے کہا (اس روٹی کے علاوہ) آپ کی افطاری کے لئے اور کچھ نہیں ہے۔۔۔۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا (کوئی بات نہیں) تم پھر بھی اسے یہ روٹی دے دو۔۔۔۔ چنانچہ باندی کہتی ہے کہ میں نے اس مسکین کو وہ روٹی دے دی۔۔۔۔ جب شام ہوئی تو ایک ایسے گھر والے نے یا ایک ایسے آدمی نے جو کہ ہمیں ہدیہ نہیں دیا کرتا تھا ہمیں ایک (پکی ہوئی) بکری اور اس کے ساتھ بہت سی روٹیاں ہدیہ میں بھیجیں۔۔۔۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بلا کر فرمایا اس میں سے کھائو یہ تمہاری (روٹی) ٹکیہ سے بہتر ہے۔۔۔۔ (اخرجہ مالک فی المؤطا )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

