حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن رحمہ اللہ کی کمال تواضع
مدرسہ معینیہ اجمیر کے معروف عالم حضرت مولانا محمد معین الدین صاحب رحمہ اللہ معقولات کے بڑے عالم تھے، انہوں نے شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن صاحب قدس سرہ کی شہرت سن رکھی تھی۔۔۔ ملاقات کا اشتیاق پیدا ہوا تو ایک مرتبہ دیوبند تشریف لائے اور حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کے مکان پر پہنچے۔۔۔ گرمی کا موسم تھا۔۔۔وہاں ایک صاحب سے ملاقات ہوئی جو صرف بنیان اور تہبند پہنے ہوئے تھے۔۔۔
مولانا معین الدین صاحبؒ نے اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ ’’ مجھے حضرت مولانا محمود حسن صاحبؒ سے ملنا ہے ‘‘ وہ صاحب بڑے تپاک سے مولانا اجمیریؒ کو اندر لے گئے، آرام سے بٹھایا اور کہا کہ ’’ابھی ملاقات ہو جاتی ہے‘‘مولانا اجمیری منتظر رہے، اتنے میں وہ شربت لے آئے اور مولانا کو پلایا۔۔۔ اس کے بعد حضرت مولانا اجمیریؒ نے کہا کہ ’’ حضرت مولانا محمود حسن صاحب کو اطلاع دیجئے‘‘ ان صاحب نے فرمایا ’’آپ بے فکر رہیں اور آرام سے تشریف رکھیں ‘‘ تھوڑی دیر بعد وہ صاحب کھانا لے آئے اور کھانے پر اصرار کیا۔۔۔ مولانا اجمیریؒ نے کہا کہ ’’ میں مولانا محمود حسن صاحب سے ملنے آیا ہوں، آپ انہیں اطلاع کردیجئے‘‘ ان صاحب نے فرمایا ’’ انہیں اطلاع ہو گئی ہے آپ کھانا تناول فرمائیں ابھی ملاقات ہو جاتی ہے ‘‘ مولانا اجمیری نے کھانا کھا لیا تو ان صاحب نے انہیں پنکھا جھلنا شروع کردیا ۔۔۔ جب دیرگزر گئی تو مولانا اجمیریؒ برہم ہو گئے اور فرمایا کہ آپ میرا وقت ضائع کر رہے ہیں میں مولانا سے ملنے آیا تھا اور اتنی دیر ہو چکی ہے، ابھی تک آپ نے ان سے ملاقات نہیں کرائی اس پر وہ صاحب بولے کہ
’’دراصل بات یہ ہے کہ یہاں مولانا تو کوئی نہیں ، البتہ محمود خاکسار ہی کا نام ہے۔۔۔‘‘
مولانا معین الدین صاحب یہ سن کر ہکا بکا رہ گئے اور پتہ چل گیا کہ شیخ الہند کیا چیز ہیں؟(خدمت خلق)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

